صدارت سنبھالتے ہی امن اور خطے کے استحکام کی کوشش کی، لیکن ان کی ہر کوشش کو صہیونیوں نے ناکام بنانے کی کوشش کی،ایرانی صدر


ریاض : ایرانی سر زمین پر اسرائیلی حملوں کے خلاف شدید ردعمل دیتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ پوری مسلم امہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے رابطہ کیا اور اس مشکل گھڑی میں یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ایرانی صدر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی بھائیوں کی سپورٹ کے لئے ہر ممکن کاوشیں جاری رکھیں گے،ہمیں اعتماد ہے ایران دانش مندانہ اقدام کرے گا۔
دوسری جانب ٹیلی فونک رابطے میں ایرانی صدر نے کہ کہا صدارت سنبھالتے ہی امن اور خطے کے استحکام کی کوشش کی، لیکن ان کی ہر کوشش کو صہیونیوں نے ناکام بنانے کی کوشش کی۔
اس کے علاوہ سعودی ولی عہد اور ترکیہ کے صدر کے درمیان بھی رابطہ ہوا، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے ایران اسرائیل کشیدگی کے بعد خطے کی صورتحال اور پیش رفت کا جائزہ لیا اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے تحمل مزاجی سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا،دونوں رہنماؤں نے کہا کہ ایران اور اسرائیل مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کریں۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 12 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 12 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 8 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 13 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 8 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل






