Advertisement

ایران نے اسرائیل پر دوبارہ میزائل حملہ کر دیا

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہزاروں افراد نے شیلٹروں میں پناہ لے رکھی ہے، حیفہ میں ایرانی حملوں میں دو عمارتیں نشانہ بنی ہیں اور 4 اسرائیلی زخمی ہوئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 15th 2025, 11:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران نے اسرائیل پر دوبارہ میزائل حملہ کر دیا

ایران نے چند گھنٹوں میں ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل داغ دیے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب وعدہ صادق سوم آپریشن کے چوتھے مرحلے میں اسرائیل درجنوں ڈرون اور میزائل فائر کیے ہیں ، ایرانی میڈیا نے بتایاکہ سیکڑوں میزائل داغ کر یہ کارروائی اسرائیل کے وحشیانہ حملے کے فیصلہ کن جواب میں کی گئی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہزاروں افراد نے شیلٹروں میں پناہ لے رکھی ہے، حیفہ میں ایرانی حملوں میں دو عمارتیں نشانہ بنی ہیں اور 4 اسرائیلی زخمی ہوئے۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے میزائل فائر کیے جانے کے بعد اسرائیل میں سائرن گونجنے لگے اور شمالی اسرائیل میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

عرب میڈیا نے بتایاکہ اسرائیل نے اپنے تمام ائیر پورٹ اور فضائی حدود مکمل بند کردیں۔

Advertisement