Advertisement
پاکستان

ایران میں پھنسے پاکستانی طلبا و طالبات کا قافلہ تہران سے روانہ

 پاکستانی طلبا کو لےکر 6 بسیں تفتان بارڈر کیلئے روانہ ہو گئی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 16th 2025, 9:02 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران میں پھنسے پاکستانی طلبا و طالبات کا قافلہ تہران سے روانہ

ایران میں پھنسے پاکستانی طلبا و طالبات کا قافلہ تہران سے روانہ ہوگیا۔

اسرائیل اور ایران کی جنگ کے باعث پاکستانی ایران میں پھنس گئے تاہم اب  پاکستانی طلبا کو لےکر 6 بسیں تفتان بارڈر کیلئے روانہ ہو گئی ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق تفتان بارڈر پر آج شام 4بجے کے بعد بھی راہداری ملے گی۔ اتوار کو 180 پاکستانیوں نے باڈر کراس کیا ۔ واپس آنےوالوں میں 168 زائرین،12 تاجر شامل ہیں۔

ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ وہ سرکاری ملاقاتوں کے لیے پاکستان میں ہیں ، ایران میں پاکستانی سفارتخانہ پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

دفتر خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔ اس کرائسز مینجمنٹ یونٹ سے فون نمبر9207887 051 اور ای میل cmu1@mofa.gov.pk پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ 

واضح رہے کہ ایران سے متصل پنجگور کے دونوں کراسنگ پوائنٹس غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیے گئے۔  دونوں ملکوں کے درمیان فضائی راستہ بھی بند ہے۔

اسرائیلی حملوں کے پیش نظر وزارت داخلہ نے شہریوں کو ایران کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ادھر بغداد میں بھی پاکستانی سفارتخانے نے عراق میں مقیم تمام پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر محتاط رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

بغداد سے پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری میں عراق میں مقیم تمام پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی نقل وحرکت کو محدود رکھیں۔

 

Advertisement