اسمٰعیل فقری کو دسمبر 2023 میں ایرانی سکیورٹی اداروں کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا


ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں سزا یافتہ مجرم اسمٰعیل فقری کو پھانسی دے دی ہے۔ عدالتی فیصلے کی سپریم کورٹ سے توثیق کے بعد پیر کی صبح اس کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا۔
ایرانی عدلیہ کے میڈیا سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، اسمٰعیل فقری کو دسمبر 2023 میں ایرانی سکیورٹی اداروں کی جانب سے کی گئی ایک پیچیدہ انٹیلیجنس کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے وقت وہ موساد کے ایجنٹوں سے مسلسل رابطے میں تھا۔
تہران ٹائمز کے مطابق عدالتی دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ اسمٰعیل فقری، جو خدانظر کا بیٹا تھا، دو موساد افسران سے رابطے میں تھا اور قومی سلامتی سے متعلق نہایت حساس اور خفیہ معلومات، جیسے کہ اسٹریٹجک مقامات کے محل وقوع، مخصوص افراد کی تفصیلات، اور ادارہ جاتی مشن، محفوظ ذرائع سے موساد کو منتقل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
فقری نے موساد کے ایک سینئر افسر کی چھان بین کے بعد ان کے ساتھ تعاون شروع کیا۔ بعد ازاں اسے ایک دوسرے افسر ”عامر“ کے سپرد کیا گیا، جس نے اسے ہدایت دی کہ وہ خفیہ رپورٹس کی ترسیل کے لیے ایک نیا محفوظ رابطہ نظام قائم کرے۔ جولائی 2022 میں ”عامر“ نے فقری کو ہدایت دی کہ وہ اپنے موبائل فون پر ایک کرپٹو کرنسی والٹ بھی بنائے تاکہ خفیہ کارروائیوں کے لیے مالی معاونت حاصل کی جا سکے۔
اگرچہ فقری نے اپنی سرگرمیاں انتہائی رازداری سے جاری رکھی ہوئی تھیں، تاہم ایرانی انٹیلیجنس ادارے اس کی نگرانی کر رہے تھے اور انہوں نے صیہونی نظام سے وابستہ وسیع تر جاسوسی نیٹ ورک کی نشاندہی بھی کی۔ فقری کو ایک مربوط سکیورٹی کارروائی کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔
گرفتاری کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے اس کے الیکٹرانک آلات کا فرانزک تجزیہ کیا، جس میں موساد کے ایجنٹوں سے تفصیلی پیغامات اور احکامات برآمد ہوئے۔ ان میں واضح ہدایات شامل تھیں کہ فقری کون سی معلومات جمع کرے اور کس طریقے سے اسرائیلی خفیہ ادارے تک منتقل کرے۔
عدالتی کارروائی میں متعدد سماعتوں کے دوران فقری اور اس کے وکیل کو مکمل قانونی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ مجرم کو موساد سے حاصل شدہ رقم، الیکٹرانک ثبوت، فرانزک شواہد اور اس کے اپنے اقبالی بیانات کی بنیاد پر سزا سنائی گئی۔ اسے ”صیہونی نظام کی امن و سلامتی کے خلاف دشمنانہ اقدامات سے نمٹنے کے قانون“ کے آرٹیکل 6 کے تحت سزائے موت دی گئی۔
سپریم کورٹ نے ابتدائی فیصلے کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اس کی توثیق کی، اور تمام قانونی مراحل مکمل ہونے کے بعد عدالت کے حتمی فیصلے کے مطابق اس کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا۔

ایرانی ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانےکا کام جاری رکھیں گے : اسرائیلی فوج
- 2 hours ago

پنجاب کا 5335 ارب روپے کا بجٹ پیش ، تنخواہ 10 ، پنشن میں 5 فیصد اضافہ ، کم از کم اجرت 40 ہزار مقرر
- 2 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم فوربز کی 30 انڈر 30 ایشیا 2025 کی فہرست میں شامل
- 2 hours ago

ایف آئی ایچ نیشنز کپ: پاکستان کی جاپان کو شکست
- an hour ago

بانی پی ٹی آئی کے پولی گراف ٹیسٹ کی درخواست کا تحریری حکم جاری
- 2 hours ago

ایران سے مزید 350 پاکستان زائرین اور طلبہ تفتان پہنچ گئے
- 6 minutes ago

گجرات: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اور ٹک ٹاکر قتل
- 2 hours ago

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا شیڈول جاری
- 34 minutes ago

ہمارا نیوکلیئر اور میزائل پروگرام ہماری اپنی حفاظت کیلئے ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
- an hour ago
مجھے لاہور راس آگیا ہے ، میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے بس اپنا کام کرتی ہوں ، دیدار ملتانی
- 11 minutes ago
فلیڈ مارشل جنرل عاصم منیر پانچ روزہ سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے
- an hour ago