چالان میں حملے کے ماسٹر مائنڈ کمانڈر بشیر بلوچ عرف بشیر زیب اور عبدالرحمان عرف رحمان گل کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔


کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی)نے کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والے خودکش حملے کے کیس کا حتمی چالان انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی ) میں جمع کرا دیا ہے۔
چالان میں حملے کے ماسٹر مائنڈ کمانڈر بشیر بلوچ عرف بشیر زیب اور عبدالرحمان عرف رحمان گل کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔
عدالت نے دونوں دہشتگردوں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے،جبکہ عدالت نے تفتیشی افسر کو مفرور ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 87، 88 کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا۔
علاوہ ازاں اے ٹی سی عدالت نے مفرور ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔
چالان میں کہا گیا ہے کہ خود کش دھماکے میں 2 چینی باشندوں سمیت مقامی شہری کی موت ہوئی،جبکہ دھماکے میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔ ایئر پورٹ حملہ کیس میں ملزم جاوید اور خاتون گل نساء گرفتار ہیں، شاہ فہد نے خودکش دھماکا کیا۔
خیال رہے کہ اکتوبر 2024 میں کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں کے کانوائے پر خودکش حملہ کیا گیا تھا، جس میں 2 چینی باشندوں اورایک مقامی شہری کی موت ہوئی اور خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمہ گل نساء اور جاوید کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ دونوں پر خودکش حملے میں سہولت کاری کا الزام ہے۔ جبکہ بشیربلوچ عرف بشیرزیب، عبدالرحمان عرف رحمان مفرور ہیں۔

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل


