پاکستان
شفقت محمود کا طلبا کیلئے اہم بیان سامنے آگیا
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ اگر امتحانات نہیں لیں گے تو جو بچے پڑھ رہے وہ بھی تیاری چھوڑ دیں گے، سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلائے گئے ،افسوس اپوزیشن نے جانتے بوجھتے بچوں کے مستقبل پر سیاست کی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شفقت محمود کاکہناتھا کہ میٹرک میں صرف4 مضامین کاامتحان لینے کافیصلہ کیا، ایف اے ، ایف ایس سی کے صرف3 مضامین کاامتحان لینے کافیصلہ کیا۔ہم نے اپنی کارکردگی سے اپنی ساکھ بنانی ہے، 30 سال حکومت کرنے کے بعد بھی ملک کمزور ہے تو کارکردگی پر بات آتی ہے، الیکٹورل ریفارمز اور غیر متنازعہ الیکشن بہت ضروری ہیں،اشرافیہ نے تمام اداروں کو قابو کیا ہواہے،وراثتی لیڈرشپ چلتی رہے گی تو لوگوں کااعتماد بھی نہیں بنے گا،تجزیہ کرتے وقت اسے منطقی انجام تک بھی پہنچاناچاہئے۔
شفقت محمود نے کہاکہ اگر امتحانات نہیں لیں گے تو جو بچے پڑھ رہے وہ بھی تیاری چھوڑ دیں گے، سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلائے گئے ،افسوس اپوزیشن نے جانتے بوجھتے بچوں کے مستقبل پر سیاست کی،انہوں نے کہاکہ ہم نے چاروں صوبائی حکومتوں، مرکز، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان نے ملکر فیصلے کئے ،سارے وزرائے تعلیم نے متفقہ فیصلے کئے ،متفقہ فیصلوں کے خلاف سیاست کی مذمت کرتا ہوں۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہاکہ مجھے کہا گیاہے کہ میں پارلیمنٹ سے بھاگ گیا ،میرے بارے کہا گیا میرے بارے اخبار میں اشتہار دینا پڑے گا، اشتہار میرے بارے میں نہیں لندن میں بیٹھے شخص کے بارے میں دینا پڑے گا۔
شفقت محمود نے کہاکہ اب بھی اپیل کرتا ہوں طلبا کے مستقبل کی آڑ لیکر اتفاق رائے کے فیصلوں کے خلاف سیاست نہ کریں، تجزیہ کرتے ہوئے ہمیں مکمل اور منطقی انجام تک تجزیہ کرنا چاہئے، پچھلے چند دنوں میں نظر آیا کہ یہاں عوامی مقبولیت کے لئے سیاست کی گئی۔
وفاقی وزیر تعلیم نے کہاکہ یہاں امتحانات ملتوی کرنے کے مطالبے آئے ہمیں مجبوری کے تحت سارے پاکستان کی اکائیوں نے ملکر فیصلے کئے ،پی پی پی کی سندھ حکومت مسلم لیگ ن کی آزاد کشمیر حکومت نے سارے وزرائے تعلیم کے ساتھ ملکر امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ،سارے وزرائے تعلیم سمجھتے تھے کہ امتحانات ہونا ضروری ہے،انہوں نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے بہت سے سکول بند کرنا پڑے بچوں کو وہ تعلیم نہیں مل سکی جو ملنی چاہئے تھی، پھر بھی وزرائے تعلیم نے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا۔
شفقت محمود نے کہاکہ نصاب کو 40 فیصد کم کردیا گیا، امتحانات کی تاریخیں آگے کرتے گئے، تین ماہ تک امتحانات موخر کئے تاکہ طلبا تیاری کرسکیں، ان کاکہناتھا کہ میٹرک میں صرف4 مضامین کاامتحان لینے کافیصلہ کیا، ایف اے ، ایف ایس سی کے صرف3 مضامین کاامتحان لینے کافیصلہ کیا،امتحانات مرحلہ وار لینے کی وجہ آگے مختلف شعبوں داخلے ہونا تھا۔
موسم
دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر
اے کیو آئی کے مطابق لاہورکے فدا حسین روڈ پر اے کیو آئی 1491 ریکارڈ کیا گیا
دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پررہا۔
ماحولیات کی عالمی ویب سائٹ کے مطابق فضائی آلودگی کےلحاظ سےلاہور آج پہلے، دہلی دوسرےاورڈھاکا تیسرے نمبر پر ہے۔
آلودہ ترین شہروں میں لاہورکاائیر کوالٹی انڈیکس 1591 ریکارڈ کیا گیا جب کہ دہلی کی ہوا میں آلودگی کاتناسب 493 اور ڈھاکا میں 190 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیاگیا۔
اے کیو آئی کے مطابق لاہورکے فدا حسین روڈ پر اے کیو آئی 1491 ریکارڈ کیا گیا۔
تعلیمی اداروں کی بندش اور نجی اداروں میں 50 فیصد آن لائن کام بھی لاہور کو تاحال اسموگ کےجال سے نہ نکال سکا تاہم محکمہ موسمیات نے پنجاب میں اسموگ سے پریشان شہریوں کو بارش کی خوشخبری سنادی۔
دوسری جانب پنجاب میں شدید دھند اوراسموگ کاراج برقرار ہونے کے باعث حدنگاہ کم ہونےپر کئی مقامات سے موٹرویز کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔
دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کونسا شہر پہلے نمبر پر آگیا؟
پنجاب میں شدید دھند اوراسموگ کاراج برقرار ہونے کے باعث حدنگاہ کم ہونےپر کئی مقامات سے موٹرویزبند کر دی گئیں ۔
پاکستان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع
بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج ہیں اور ایف آئی اے میں 7 مقدمات اور انکوائریز چل رہی ہیں، ڈی ایس پی اسلام آباد
بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کے حوالے سے پولیس نے عدالت کو تفصیلات سے آگاہ کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اڈیالہ جیل راولپننڈی میں قید بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے ان کی بہن نورین نیازی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
اسلام آباد پولیس نے عدالت کو بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیڈرل کیپیٹل میں 62 مقدمات درج ہیں جب کہ ان کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں 7 مقدمات اور انکوائریز چل رہی ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا، ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے کہا ہمیں کل شام کو ہی نوٹس ملا ہے، اس لیے کچھ وقت دے دیا جائے۔
عدالت نے کہا یہ پھر آپ کے آفس کی غلطی تھی ہم نے تو پرسوں نوٹس کر دیا تھا عدالت کہے تو میں عبوری رپورٹ پیش کر دیتا ہوں، حتمی رپورٹ بعد میں دے دوں گا۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا عبوری والی طرف نہ جائیں، کل حتمی اور تفصیلی رپورٹ پیش کریں، ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے استدعا کی کہ ہمیں رپورٹ پیش کرنے کے لیے پیر تک کا وقت دے دیا جائے۔
عدالت نے کہا اتنا وقت کیوں چاہیے، کیا زیادہ ایف آئی آرز ہیں؟ بعد میں عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔
کھیل
ٹی 20سیریز : سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے
برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا ، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا
آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے باوجود سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے۔
تفصیلات کے مطابق برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ بارش سے متاثرہ میچ کو سات اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ آسٹریلیا نےاس میچ میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی۔
دی گابا سٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے میزبان ٹیم نے سات اوورز میں 93رنز سکور کئے۔ گلین میکسویل نے 43 اور مارکس اسٹوئنس نے 21 رنز اسکور کیے۔ جواب میں قومی کرکٹ ٹیم سات اوورز میں صرف64رنز سکور کر پائی۔ وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسموگ تدارک:پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان
-
دنیا 15 گھنٹے پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
علاقائی 2 دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
دنیا 17 گھنٹے پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
تجارت 2 دن پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا