پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک کاایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت، مشترکہ اعلامیہ جاری
13 جون سے ایران پر اسرائیلی حملے یو این چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، اعلامیہ


پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک کے وزرائےخارجہ کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے اور اسے یو این چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک کے وزرائےخارجہ کے مشترکہ اعلامیے میں اسرائیل کی ایران پر حالیہ جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 13 جون سے ایران پر اسرائیلی حملے یو این چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
مشترکہ اعلامیے میں علاقائی خودمختاری، سالمیت اور ہمسائیگی کے اصولوں کے احترام پر زور اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ خطرناک کشیدگی سے خطے میں امن واستحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں، ایٹمی و دیگر مہلک ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطیٰ کے قیام کی فوری ضرورت ہے۔
مشترکہ اعلامیےمیں تمام ممالک پر جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی میں شمولیت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ آئی اے ای اے کی نگرانی میں موجود جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
اعلامیے میں ایرانی جوہری پروگرام پر پائیدار معاہدے کے لیے مذاکرات کی بحالی کو واحد راستہ قرا ر دیا گیا جبکہ عالمی آبی گزرگاہوں میں بحری سکیورٹی اور آزاد نیویگیشن کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگرکیا گیا۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 21 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 18 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 17 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 17 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 21 گھنٹے قبل






