شکست خوردہ بھارت اسرائیل کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے اس بحران سے فائدہ اٹھانے اور کھوئے ہوئے اثر و رسوخ کی بحالی کی کوشش کر رہا ہے


ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے دوران بھارتی اسرائیلی گمراہ کن پراپیگنڈا بھی جاری ہے۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران، شکست خوردہ بھارت اسرائیل کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے اس بحران سے فائدہ اٹھانے اور کھوئے ہوئے اثر و رسوخ کی بحالی کی کوشش کر رہا ہے۔
ہند-اسرائیلی گمراہ کن نیٹ ورکس اب جھوٹے بیانیے کے ذریعے پاکستان، چین اور روس پر ایران کی حمایت کے الزامات لگا کر توجہ ہٹانے اور بیانیے کو شدت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاکستان، چین یا روس کی ایران کو کسی قسم کی امداد دینے کے کوئی قابل اعتماد انٹیلی جنس شواہد موجود نہیں، یہ بظاہر ایک ہند-اسرائیلی اطلاعاتی آپریشن ہے جو ان کی اپنی اشتعال انگیز حکمت عملی سے توجہ ہٹانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بیانیہ کسی حقیقت پر مبنی نہیں، یہ ایک مصنوعی اتحاد کا تصور ہے، جسے علاقائی جارحیت کو جواز دینے اور ایران کو ذمہ داری کی شراکت کے ذریعے تنہا کرنے کے لیے گھڑا گیا ہے۔
جو کچھ پیش کیا جا رہا ہے وہ غیر جانبدار تجزیہ نہیں بلکہ بیانیہ سازی ہے جس کا مقصد خودمختار ریاستوں کی آزادانہ پالیسیوں کو جنگی حمایت سے جوڑنا ہے، بغیر کسی ثبوت کے۔
پاکستان کا مؤقف واضح اور اصولی ہے، ہم خطے میں استحکام کے خواہاں ہیں، نہ کہ دوسروں کی مسلط کردہ جنگوں میں الجھنے کے، یہ الزامات سیاسی مفاد پر مبنی اور حکمتِ عملی کے تحت گمراہ کن ہیں۔
یہاں ایک تسلسل پایا جاتا ہے، جب بھی یکطرفہ اقدامات کو عالمی تنقید کا سامنا ہوتا ہے، تو ایسے جھوٹے پراپیگنڈے شروع ہو جاتے ہیں تاکہ الزام دوسروں پر ڈال کر دائرہ وسیع کیا جا سکے، موجودہ بیانیہ اسی طرز کا ہے۔
ہند-اسرائیلی کوشش کہ ایک مبینہ اینٹی ویسٹ بلاک کا بیانیہ قائم کیا جائے، ایک مبالغہ آمیز چال ہے، اس میں کوئی حقیقت نہیں اور یہ کثیرالجہتی سفارت کاری کو بدنام کرنے کی پیشگی کوشش ہے۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago





