ایرانی میزائل حملےکے بعد متعدد مقامات پر شدید نقصان اور زخمیوں کی اطلاعات ہیں


حالیہ جنگ میں ایران نے اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمعرات کی صبح اسرائیل پر متعدد بیلسٹک میزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں اب تک 25 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ ایرانی میزائل حملوں کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکے سنےگئے ہیں۔
اسرائیلی ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ تل ابیب میں گش دان اور صحرائے نقب سمیت کم از کم 4 علاقوں میں 6 میزائل گرنے کی اطلاع ملی ہے اور صحرائے نقب میں عمارت پر براہ راست میزائل ٹکرایا ہے۔
اسرائیلی ریسکیو حکام کے مطابق یر السبع میں ساروکا اسپتال پر میزائل ٹکرایا ہے جس سے بڑی تباہی ہوئی ہے۔
اس حوالے سے اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے جنوبی اسرائیل میں اسپتال کو نشانہ بنا یا ہے اور ایرانی میزائل حملےکے بعد متعدد مقامات پر شدید نقصان اور زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آج صبح ہونے والے ایرانی میزائل حملوں میں اسرائیلی فوجی اور انٹیلیجنس مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

پی سی بی کاخواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

ضلع کرک : فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے 4 اہلکار شہید
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
- 4 گھنٹے قبل

پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں کا علی امین گنڈاپور کے خطاب کے بغیر جانے پر احتجاج
- 14 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر مملکت بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 گھنٹے قبل

امریکا کا روس سے تیل اور گیس خریدنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے کرشہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے، خواجہ آصف
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث نالوں میں طغیانی،مختلف علاقے زیر آب
- 3 گھنٹے قبل

حماس کا غزہ میں تشکیل دی جانے والی آئندہ حکومتی انتظامیہ سے دستبرداری کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ میں تقریباً ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ کا سلسلہ جاری،انڈیکس ایک لاکھ 44 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
- 2 گھنٹے قبل
بھارتی فوج کا بٹالین سطح پر ڈرونز کو مستقل ہتھیار بنانے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل