11 ماہ میں ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہوا، جن کی مالیت 34.89 ارب ڈالر تک جا پہنچی


اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے تحت پاکستان نے مسلسل دوسرے سال معاشی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ معیشت، سرمایہ کاری اور اصلاحات کے شعبوں میں مثبت پیش رفت دیکھی گئی، جس سے ملکی اقتصادی استحکام اور بین الاقوامی اعتماد میں اضافہ ہوا۔
مالی سال 25-2024 کے پہلے 11 ماہ میں ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہوا، جن کی مالیت 34.89 ارب ڈالر تک جا پہنچی۔ اس میں 70 فیصد ترسیلات سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ سے موصول ہوئیں، جو کہ ترسیلات زر کے مستحکم رجحان کی عکاسی کرتی ہیں۔
ادھر یورپی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات میں بھی مثبت بہتری دیکھی گئی، جو 8.62 فیصد اضافے کے ساتھ 10 ماہ میں 7.553 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے منافع کی واپسی میں بھی 115 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ ملک میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا ثبوت ہے۔
علاوہ ازیں، عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.4 ارب ڈالر کے پائیدار ترقیاتی فنڈز کی منظوری دے دی ہے، جس سے معاشی بہتری کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی حکمت عملیوں اور پالیسی اصلاحات کے باعث معیشت بہتری کی راہ پر گامزن ہے۔

سال 2025میں ساڑھے تین لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے
- 2 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بھارت پر دباؤ: روسی تیل کی خریداری پر ٹیرف میں مزید اضافے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی رکنیت خطرے میں ، مسلسل غیر حاضری پر اسپیکر کا نوٹس
- 3 گھنٹے قبل

گوادر میں چینی سرمایہ کاری کی نئی راہیں: شِننگ انٹرپرائز اور جی پی اے معاہدہ
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب کابینہ نے ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی
- 3 گھنٹے قبل

برطانوی حکومت کا پاکستانی طلبہ کے لیے چیوننگ اسکالرشپ کا آغاز
- 4 گھنٹے قبل

ایران میں جولائی کے دوران 96 قیدیوں کو سزائے موت، 5 افغان شہری بھی شامل
- 2 گھنٹے قبل

پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا قافلہ روک لیا
- 3 گھنٹے قبل

بنگلہ دیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے، محمد یونس کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

صارفین کیلئے ریلیف: بجلی 1.89 روپے فی یونٹ تک سستی ہو نے کاامکان
- 5 گھنٹے قبل

اداکارہ تمنا بھاٹیا کا انوکھا انکشاف: اپنی تھوک سے کیل مہاسوں کا علاج کرتی ہوں
- 2 گھنٹے قبل