اسرائیل کو ہتھیار نہ دیے جائیں، ورنہ پورے خطے میں جنگ لگ جائے گی ، امریکی یہودی تنظیم
امریکا ہر سال اسرائیل کو 3.8 ارب ڈالر کی فوجی امداد دیتا ہے جبکہ غزہ پر بمباری کے بعد اس امداد کو کئی گنا بڑھا دیا گیا


امریکا میں یہودی بآواز امن نامی امریکی یہودیوں کی ایک تنظیم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو ہتھیار نہ دیے جائیں، ورنہ پورے خطے میں جنگ لگ جائے گی، امریکہ اسلحہ دینا بند کرے۔
جیوش وائس فار پیس فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اور امریکہ میں عوامی سطح پر آگاہی مہم چلا رہی ہے، اس تنظیم کا بنیادی مؤقف ہے کہ یہودیوں کا نام لے کر اسرائیل کی صہیونی حکومت فلسطین میں مظالم کر رہی ہے۔
یہودی تنظیم جیوش وائس فار پیس نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے، مغرب کی جانب سے اسرائیلی حکومت کے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم نظر انداز کرنا اور امریکا کی جانب سے غیر مشروط طور پر ہتھیاروں کی فراہمی کی وجہ سے آج یہ دن آیا ہے کہ مشرق وسطیٰ جھلس رہا ہے۔
امریکا ہر سال اسرائیل کو 3.8 ارب ڈالر کی فوجی امداد دیتا ہے جبکہ غزہ پر بمباری کے بعد اس امداد کو کئی گنا بڑھا دیا گیا۔
یہودی تنظیم نے دو ٹوک کہا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے اور خطے میں جنگ پھیلا رہا ہے، امریکہ اسے مسلح کرنا بند کر دے۔
یہودی تنظیم نے کہا کہ امریکہ کی پشت پناہی اور امداد کی وجہ سے اسرائیل نے ایران سے جنگ چھیڑی اور فلسطین میں بھی لوگوں کو بھوکا مار رہا ہے۔
واضح رہے کہ یہ یہودی تنظیم اسرائیل کی صہیونی حکومت کے خلاف پہلے بھی احتجاج کرتی رہی ہے اور اس کا مطالبہ ہے کہ امریکہ کی حکومت اسرائیل کے مظالم میں ساتھ دینا بند کرے۔

یمن کے ساحل پر خراب موسم کے باعث کشتی ڈوبنے سے 68تارکین وطن جاں بحق ، درجنوں لاپتہ
- 4 hours ago

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان کی 28 ویں کھیپ غزہ متاثرین کیلئے روانہ
- 3 hours ago

وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کا دورہ ، موسمیاتی تبدیلی کے چیلینجز پر فوری اقدامات کی ہدایت
- 24 minutes ago

بہاولپور، شک کی بنیاد پر سسرالیوں نے خاتون کو قتل کردیا
- 5 hours ago

آئی ایس پی آر کا یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع نیا نغمہ "انسانوں کے جہاں میں" جاری
- 2 hours ago

پاکستان سمیت اسلامی ممالک کی اسرائیلی وزراء کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید مذمت
- 4 hours ago

ایرانی سفیر کا صدر مسعود پزشکیان کے شاندار استقبال پر پاکستان کو خراج تحسین
- 7 minutes ago

ریلویز حکام کی کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملےسے متعلق خبروں کی تردید
- an hour ago

پنجاب میں طوفانی بارشوں سے سیلاب کے خطرات، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 2 hours ago

وزیراعظم حالیہ بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے گلگت پہنچ گئے
- 4 hours ago

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی
- 2 minutes ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئی سفارتی اور اقتصادی بلندیوں کی جانب گامزن
- 6 hours ago