اسرائیل کے حملے جاری رہنے کی صورت میں کسی سے مذاکرات نہیں کریں گے، ایران کا دو ٹوک جواب
امریکا ایران کے خلاف اسرائیلی جرائم میں شراکت دار ہے، ایرانی وزیر خارجہ


ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملے جاری رہنے کی صورت میں ایران کسی سے مذاکرات کیلئے تیار نہیں ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچ چکے ہیں، جہاں ان کی ملاقات فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ سے ہونی ہے۔ اس اجلاس کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے سفارتی حل تلاش کرنا ہے۔
ایران کے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی کا کہنا تھا: "جب تک اسرائیل ہماری سرزمین پر حملے جاری رکھے گا، ہم کسی بھی فریق سے بات کرنے کو تیار نہیں، ایران کی مزاحمت کے بعد مجھے یقین ہے کہ دنیا اس جارحیت سے خود کو الگ کر لے گی"۔
انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے خلاف اسرائیلی جرائم میں شراکت دار ہے، موجودہ حالات میں، اور جب تک صیہونی حکومت کے حملے جاری ہیں۔ ہم کسی سے خصوصاً امریکا سے اس معاملے پر مذاکرات کے خواہاں نہیں ہیں۔ ہم نے ان پر واضح کردیا ہے کہ جب تک جارحیت اور حملے جاری رہیں گے۔ بات چیت یا سفارتکاری کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم اس وقت حالتِ دفاع میں ہیں، یہ دفاع نہ رکے گا اور نہ روکا جا سکتا ہے، ایران کبھی بھی سویلین علاقوں کو نشانہ نہیں بناتا جوکہ اسرائیلی کارروائیوں کے برعکس ہے جن میں دانستہ طور پر غزہ میں اسپتالوں پر حملہ کیا گیا۔
یہ ملاقات ایسے وقت ہو رہی ہے جب اسرائیل نے پچھلے ہفتے ایران پر شدید حملے شروع کیے، اور یہ یورپی ممالک کی پہلی بڑی سفارتی کوشش ہے کہ صورتحال کو پرامن انداز میں کنٹرول کیا جائے۔

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 2 گھنٹے قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 13 گھنٹے قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 13 گھنٹے قبل

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 4 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 4 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- ایک گھنٹہ قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 2 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 11 منٹ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 15 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 4 گھنٹے قبل