بلال اظہر کیانی نے کہاکہ انکوائری کے مرحلے پر کوئی گرفتاری نہیں ہوگی،ٹیکس فراڈ پر ایف بی آر کو گرفتاری کا اختیار پہلے ہی حاصل تھا


وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے واضح کیا ہے کہ ٹیکس فراڈ کے مخصوص کیسز پر ہی گرفتاری ہوگی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ اور وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ٹیکس فراڈ کے مخصوص کیسز پر ہی گرفتاری ہوگی جس کا فیصلہ ایف بی آر ممبر بورڈ کی 3 رکنی کمیٹی کرے گی۔
بلال اظہر کیانی نے کہاکہ انکوائری کے مرحلے پر کوئی گرفتاری نہیں ہوگی،ٹیکس فراڈ پر ایف بی آر کو گرفتاری کا اختیار پہلے ہی حاصل تھا۔
وزیر مملکت برائے خزانہ کاکہنا تھاکہ وزیر اعظم کی ہدایت پر شہریوں کے تحفظ کےلیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے بتایاکہ پہلے سرکاری حکام کسی بھی کاروباری شخصیت کو گرفتار کرسکتے تھے،حکومت نے یہ اختیار ختم کرنے کی تجویز پیش کی ہے،مالی سال 25-2024 میں معاشی استحکام حاصل کیا اور آئی ایم ایف شرائط پوری کرتےہوئے عوام کو ریلیف بھی دیا۔
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہاکہ مقامی صنعت کی ترقی کےلیے خام مال اور مشینری کی قیمت میں کمی کے اقدامات کررہے ہیں،معاشی قدغن کے باوجود بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ کو 592 ارب روپے سے بڑھاکر 716 ارب روپے کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت حکومت ایک کروڑ مستحق خاندانوں کی مدد کرسکے گی،وزیر اعظم کے وژن کےمطابق سالانہ 6 سے 12 لاکھ روپے کمانے والوں کے آمدنی ٹیکس 5 فیصد سے کم کرکے 1 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ایرانی صدر کی وفد کے ہمراہ ایوان صدر آمد، آصف زرداری نےپرتپاک استقبال کیا
- 7 گھنٹے قبل

سڈنی ہاربر برج پر 90 ہزار افراد کا تاریخی مارچ: فلسطین سے یکجہتی، غزہ میں امن کا مطالبہ
- 6 گھنٹے قبل

افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دورۂ پاکستان ملتوی
- 6 گھنٹے قبل

نوازشریف کے چچازاد بھائی میاں شاہد شفیع کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
- 8 گھنٹے قبل

غذائی قلت کا شکار فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
- 8 گھنٹے قبل

اداکارہ رمیا کو آن لائن ریپ اور قتل کی دھمکیاں، دو افراد گرفتار
- 6 گھنٹے قبل

شیخ حسینہ پر انسانیت سوز جرائم کا مقدمہ: زخمی مظاہرین کا پہلا گواہ عدالت میں پیش
- 6 گھنٹے قبل

وفاقی وزیر ریلوے کا پنجاب کے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی فراہمی کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے آئرلینڈ پہنچ گئی
- 6 گھنٹے قبل

چیئرمین سینیٹ اور ایرانی صدر کی اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کے امن و استحکام پر تبادلہ خیال
- 6 گھنٹے قبل
عمران خان کبھی ملک چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، علی امین گنڈاپور
- 6 گھنٹے قبل

غزہ میں بمباری، 44 فلسطینی شہید؛ خان یونس میں ہلال احمر کی عمارت پر حملہ، قحط سے اموات 175 تک پہنچ گئیں
- 6 گھنٹے قبل