Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے ٹیلفونک رابطہ،امریکی واسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

صدر مسعود پزشکیان نے ایران کیلئے پاکستان کی حمایت کو سراہا، دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال میں امت کے درمیان اتحاد قائم کرنے پر زور دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 22nd 2025, 5:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے ٹیلفونک رابطہ،امریکی واسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں امریکی حملوں اور اسرائیل کی بلااشتعال اور بلاجواز جارحیت کی شدید مذمت کی گئی۔

وزیراعظم کی جانب سے ایران میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیا ع پر تعزیت کااظہار کیااور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی جبکہ امریکی حملوں پر تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا۔

 شہبازشریف نے ایران کے برادر عوام اور حکومت کےساتھ غیر متزلزل یکجہتی کااعادہ کیا۔

ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم نے امن کیلئے فوری طور پر مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے،کشیدگی کو کم کرنے کیلئے فوری اجتماعی کوششیں کی جائیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران کیلئے پاکستان کی حمایت کو سراہا، دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال میں امت کے درمیان اتحاد قائم کرنے پر زور دیا،وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر نے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی تصدیق کرنے کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو سخت نتائج کی دھمکی دی ہے۔ ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ”دشمن“ نے فردو، نطنز اور اصفہان کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جسے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement