صارفین کے لیے اچھی خبر،واٹس ایپ میں اے آئی پر مبنی 2 بہترین فیچرز کا اضافہ
اس فیچر کا مقصد بہت سادہ ہے اور وہ یہ ہے کہ واٹس ایپ کمیونیکیشن کو زیادہ اسمارٹ، برق رفتار اور فطری بنایا جاسکے۔

ویب ڈیسک:میٹا کی ملکیت مشہور سوشل میڈیا میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو صارفین کو میسجز تحریر، ایڈٹ اور ریپلائی کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
رائٹنگ ہیلپ نامی فیچر میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا صارفین کا ڈیٹا ان کی ڈیوائس تک محدود رہے یا یوں کہہ لیں کہ کمپنی کو اس تک رسائی نہ ملے۔
اس فیچر کا مقصد بہت سادہ ہے اور وہ یہ ہے کہ واٹس ایپ کمیونیکیشن کو زیادہ اسمارٹ، برق رفتار اور فطری بنایا جاسکے۔
یعنی اگر آپ کو کسی میسج کو تحریر کرتے ہوئے درست الفاظ کا انتخاب کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، جلد بازی میں ریپلائی کر رہے ہیں یا بس یہ چاہتے ہیں کہ آپ کا میسج زیادہ اچھا نظر آئے ، تو یہ نیا فیچر رئیل ٹائم میں مدد فراہم کرے گا۔
میٹا کےمطابق دیگر اے آئی اسسٹنٹس جو کلاؤڈ پراسیسنگ پر انحصار کرتے ہیں، ان کے برعکس اس نئے فیچر کو آن ڈیوائس انٹیلی جنس کو مدنظر رکھ کر تیار کیا جا رہا ہے،آسان الفاظ میں آپ کے میسجز تجزیے کے لیے کسی باہری سرور کو نہیں بھیجے جائیں گے بلکہ تجزیے کا پورا عمل ڈیوائس کے اندر مکمل ہوگا۔
تاہم یہ فیچر ابھی واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن کا حصہ بنایا گیا ہے اور وہاں بھی محدود افراد کو دستیاب ہے۔
اس کے علاوہ ایک اور اے آئی فیچر بھی واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کا حصہ بنایا گیا ہے جو صارفین کو ان میسجز کی سمری فراہم کرے گا جو انہوں نے پڑھے نہیں ہوں گے، یہ پورا عمل پرائیویٹ ہوگا اور جب فیچر ان ایبل ہوگا تو صارفین کو ایک بٹن اس وقت نظر آئے گا جب انہیں مخصوص تعداد میں نئے میسجز موصول ہوں گے۔
یہ فیچر مکمل طور پر آپشنل پوگا اور صارفین اپنی مرضی سے اسے ان ایبل یا ڈس ایبل کرسکیں گے۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 15 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 16 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 11 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 11 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 گھنٹے قبل





