کنٹرول لائن کے دونوں جانب، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدا منارہےہیں۔

ڈوگرا راج کے خلاف مسلمانوں کے علم بغاوت بلند کرنے کی یاد میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم شہدائے کشمیر منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا مقصد 13جولائی 1931 اورتحریک آزادی کے دیگر تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ مزار شہداء نقشبند صاحب سرینگر کی طرف مارچ کیا جائے گا جہاں13جولائی 1931کے شہداء دفن ہیں ۔
یہ دن منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس اورمیر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم نے کی ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر سے جاری بیان میں لوگوں پر زوردیا ہے کہ وہ ہڑتال اور مارچ کو کامیاب بناکر دنیا کو یہ واضح پیغام دیں کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پر امن حل پر یقین رکھتے ہیں۔
13 جولائی 1931 کو مہا راجا کشمیر کے سپاہیوں نے ظلم کی وہ داستان رقم کی جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، تاہم قربانیوں کا یہ واقعہ تحریک آزادی کی بنیاد بن گیا۔ مسلمانان کشمیر نے ڈوگرہ استبداد کے خلاف علم بغاوت بلند کیا، سری نگر جیل کے باہر اذان کا وقت ہوا تو اذان کی آواز بلند ہوئی۔ مہاراجا کشمیر کے سفاک سپاہیوں نے اذان دینے والے 22 کشمیری مؤذنوں کو شہید کر دیا اور بے شمار مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔
یوں یہ دن کشمیر کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت اختیار کر گیا۔ 22 مئوذنوں کی شہادت، کشمیریوں میں جذبہ آزادی کو آج بھی زندہ رکھے ہوئے ہے۔ یہی وہ ناقابل فراموش دن ہے جب کشمیریوں نے عہد کیا کہ وہ ہر قیمت پر آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔ہر سال 13 جولائی کو کشمیری اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ وہ ہندوستانی جبر و استبداد سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔ 13 جولائی کشمیریوں کے عزم و حوصلے اور جدو جہد کا نشان، ایک لاکھ کشمیری شہداء کا خون تحریک آزادی کشمیر کے زندہ ہونے کی دلیل ہے۔

مودی نے عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات کے خدشے پر امریکی صدر کی دعوت رد کی
- 3 گھنٹے قبل

جبری گمشدگیوں کے انکوائری کمیشن کی تشکیل نو، جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نئے چیئرمین مقرر
- 5 گھنٹے قبل

افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 33 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کی غزہ کے لیے امداد جاری، 100 ٹن سامان پر مشتمل 18ویں کھیپ روانہ
- ایک گھنٹہ قبل

بلومبرگ: پاکستان ٹرمپ کا پسندیدہ ملک بن گیا ، بھارت دباؤ کا شکار
- ایک گھنٹہ قبل

مانچسٹر پولیس کی جانب سے کرکٹر حیدر علی کے خلاف مقدمے کی تفصیلات جاری
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں چینی کی قیمتیں اب بھی سرکاری نرخ سے زائد ، قیمت 190 روپے فی کلو برقرار
- ایک گھنٹہ قبل

پی ٹی آئی میں واپسی کے لیے شیر افضل مروت کو اندرونی حمایت حاصل ، واپسی کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

خواجہ آصف کی استعفے سے متعلق افواہوں کی تردید ، پرتگال میں جائیدادیں رکھنے والے افسران پر سنگین الزامات
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے،دفتر خارجہ
- 6 گھنٹے قبل

رواں ماہ جولائی میں اوورسیز پاکستانیوں نے کتنے ارب ڈالر ز کی ترسیلات زر بھیجی؟تفصیلات سامنے آ گئیں
- 5 گھنٹے قبل

سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کااعلان،نوٹیفکیشن جاری
- 6 گھنٹے قبل