اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یومِ شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم 13 جولائی 1931ء کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 13 جولائی 1931ء کو مہاراجہ ڈوگرا کے فوجیوں نے پرامن مظاہرین پر برسائے جانےپرمنصبِ شہادت پر فائزہوئے۔بھارتی جبر اور غیرقانونی تسلط کیخلاف کشمیریوں کی جدوجہدمزاحمت اورقربانیوں کی تاریخ سے عبارت ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ مزاحمت کی یہ بےخوف اور آزاد روح پوری طرح زندہ ہےکہ کشمیری مرد و زن غیر قانونی بھارتی تسلط کیخلاف پیہم صف آراء ہیں۔ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے اس منصفانہ جدوجہد میں پاکستان اہلِ کشمیر کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حقِ خودارادیت ملنے تک کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
مزاحمت کی یہ بےخوف اور آزاد روح پوری طرح زندہ ہےکہ کشمیری مرد و زن غیر قانونی بھارتی تسلط کیخلاف پیہم صف آراء ہیں۔ اس منصفانہ جدوجہد میں پاکستان اہلِ کشمیر کے ساتھ ہے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں انہیں ان کا حقِ خود ارادیت ملنے تک کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 13, 2021
واضح رہے کہ کنٹرول لائن کے دونوں جانب، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدا منارہےہیں۔ڈوگرا راج کے خلاف مسلمانوں کے علم بغاوت بلند کرنے کی یاد میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم شہدائے کشمیر منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا مقصد 13جولائی 1931 اورتحریک آزادی کے دیگر تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

مانچسٹر پولیس کی جانب سے کرکٹر حیدر علی کے خلاف مقدمے کی تفصیلات جاری
- 32 منٹ قبل

رواں ماہ جولائی میں اوورسیز پاکستانیوں نے کتنے ارب ڈالر ز کی ترسیلات زر بھیجی؟تفصیلات سامنے آ گئیں
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی میں واپسی کے لیے شیر افضل مروت کو اندرونی حمایت حاصل ، واپسی کا امکان
- 2 گھنٹے قبل

مودی نے عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات کے خدشے پر امریکی صدر کی دعوت رد کی
- 4 منٹ قبل

سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کااعلان،نوٹیفکیشن جاری
- 3 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے مشعال یوسفزئی کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

چین کے علاقےسنکیانگ میں معلق پل ٹوٹ گیا، 5 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

خواجہ آصف کی استعفے سے متعلق افواہوں کی تردید ، پرتگال میں جائیدادیں رکھنے والے افسران پر سنگین الزامات
- ایک گھنٹہ قبل

نیشنل گیمز کے باعث آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخوں میں ردوبدل
- 4 گھنٹے قبل

افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 33 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

جبری گمشدگیوں کے انکوائری کمیشن کی تشکیل نو، جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نئے چیئرمین مقرر
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے،دفتر خارجہ
- 2 گھنٹے قبل