جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی کابینہ میں مزید وزراء کو شامل کرنے پر غور، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں مزید وزراء کو شامل کرنے پر غورشروع کر دیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ق لیگ کے رہنما مونس الہی کو بھی وزارت دی جائے گی
ق لیگ کے رہنما مونس الہی کو بھی وزارت دی جائے گی

 

ذرائع کے مطابق عید کے بعد وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں، ق لیگ، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ کیے گئے وعدے کے مطابق انہیں وزارتیں دی جائیں گی۔

 

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبا کو خوشخبری سنا دی

ق لیگ کے رہنما مونس الہی کو بھی وزارت دی جائے گی۔ زلفی بخاری دوبارہ سے کابینہ کا حصہ بنیں گے۔ سابق وفاقی وزیر فیصل وواڈا کی دوبارہ کابینہ میں شمولیت کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے ۔

 

مریم نواز نے جلسے میں نیا نعرہ لگادیا

ایم کیو ایم اور باپ کو بھی ایک ایک وزارت ملنے کی امیدہے ۔ موجودہ وزراء میں سے بھی کچھ وزراء کو گھر بھیجا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت جاری ہے ۔

 

 

دنیا

ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا

جن افسران کو برطرف کیا جاسکتا ہے ان میں ممکنہ طور پر جوائنٹ چیف آف اسٹافس بھی شامل ہوسکتے ہیں، خبر ایجنسی نے دعویٰ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا

 نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیم نے امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کردیا۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی عبوری ٹیم نے متعدد پینٹاگون افسران کو عہدوں سے برطرف کرنے کےلیے ان کی لسٹیں بنانے کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن افسران کو برطرف کیا جاسکتا ہے ان میں ممکنہ طور پر جوائنٹ چیف آف اسٹافس بھی شامل ہوسکتے ہیں جن میں چیئرمین اور وائس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، بری، بحری اور فضائی افواج سمیت نیشنل گارڈز کے سربراہ بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ٹرمپ کی عبوری ٹیم کے قریب سمجھے جانے والے ایک ذریعے کا بتانا ہے کہ زیادہ تر ان افسران کو نکالا جاسکتا ہے جنہیں ٹرمپ کی گزشتہ صدارت میں چیف آف اسٹاف رہنے والے مارک ملی سے منسلک سمجھا جاتا ہے۔

ابتدائی طور پر افسران کی ایک تفصیلی فہرست بنائی جارہی ہے اور ہر افسر جنہیں مارک ملی نے مقرر کیا یا ترقی دی انہیں نکالا جائیگا۔ 

رپورٹ کے مطابق امریکی صحافی باب ووڈورڈ کی گزشتہ ماہ چھپنے والی کتاب 'WAR' میں مارک ملی کا حوالہ دے کر ٹرمپ کو ایک فاشسٹ رہنما کہا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں بھی دفاعی اداروں کے افسران اور  ان کے پروفیشنل کردار سے متعلق تنقید کرتے رہے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئینی بینچ نے قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کر دی

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بنچ نے آئینی کیس کی سماعت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی بینچ  نے قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کر دی

سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کر دی۔

سپریم کورٹ میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعیناتی نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بنچ نے آئینی کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار نے دلائل دیتےہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھٹوکیس بھی 40 سال بعد سنا، اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ یہ نظرثانی درخواست ہے،کیس کو دوبارہ نہیں کھول سکتے۔ 

جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ یہ فورم سیاسی تقاریر کا نہیں، قانون سے نہیں ہٹ سکتے،کیسز میں پرسنل نہ ہوا کریں اور قاضی صاحب کی جان چھوڑ دیں۔ 

جسٹس امین الدین نے سوال کیا قانون بتائیں کہ وزیراعلیٰ کے ساتھ مشاورت کیسے ضروری ہے؟ اس پر  درخواست گزار وکیل نے کہا کہ میرے پاس ریکارڈ نہیں لیکن بلوچستان سے ریکارڈ منگوایا جاسکتا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ایسی درخواست پر بینچ کےسربراہ سےدرخواست کروں گا کہ معاملہ پاکستان بارکونسل کوبھیجا کریں۔ 

بعد ازاں آئینی بینچ نے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کردی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ٹی 20سیریز : سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے

برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا ، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی 20سیریز : سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے

آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے باوجود سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق  برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ بارش سے متاثرہ میچ کو سات اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ آسٹریلیا نےاس میچ میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی۔

دی گابا سٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے میزبان ٹیم نے سات اوورز میں 93رنز سکور کئے۔ گلین میکسویل نے 43 اور مارکس اسٹوئنس نے 21 رنز اسکور کیے۔ جواب میں قومی کرکٹ ٹیم سات اوورز میں صرف64رنز سکور کر پائی۔ وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll