Advertisement

ایران کا "بشارت فتح" آپریشن، قطر، بحرین، کویت، عراق اور شام میں امریکی ایئربیسز پر میزائل حملے

ان حملوں کی وجہ سے جانی و مالی نقصان سے متعلق کوئی تصدیق نہیں ہوئی، نہ ہی ایران، امریکا یا قطر کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 23rd 2025, 10:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران کا "بشارت فتح" آپریشن، قطر، بحرین، کویت، عراق اور شام میں امریکی ایئربیسز پر میزائل حملے

ایران نے حالیہ امریکی حملوں کے جواب میں "بشارت فتح" آپریشن شروع کرتے ہوئے قطر، بحرین، کویت، عراق اور شام میں امریکی فوجی ایئربیسز پر میزائل حملے کر دیے ہیں۔

قطر میں امریکی فوجی اڈوں پر کم از کم 6 میزائل داغے گئے، جس سے دارالحکومت دوحہ میں کئی زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلایا۔ اس دوران، متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

عراق میں بھی امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایران نے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر "بشارت فتح" نامی میزائل آپریشن شروع کیا، جس میں "یا ابا عبداللہ" کا کوڈ استعمال کیا گیا۔

اسرائیلی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایران نے قطر میں موجود امریکی اڈوں کو براہ راست نشانہ بنایا ہے۔ اس سے قبل امریکی ویب سائٹ "ایکسئیوس" نے رپورٹ کیا تھا کہ ایران خطے میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔

ایران کے حملوں کے بعد عراق اور شام میں بھی امریکی اڈوں پر راکٹ فائر کیے جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ تاہم، ان حملوں کی تفصیلات اور نقصانات کی نوعیت تاحال واضح نہیں ہو سکی۔

تاہم، ان حملوں کی وجہ سے جانی و مالی نقصان سے متعلق کوئی تصدیق نہیں ہوئی، نہ ہی ایران، امریکا یا قطر کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔

خیال رہے کہ چند گھنٹے قبل ہی قطر نے اپنی فضائی حدود کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان کیا تھا اور شہریوں کی حفاظت کے لیے اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے انہیں غیر ضروری باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی تھی۔

Advertisement