ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔


گزشتہ شب قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی صدر نے گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے بروقت امیرِ قطر سے رابطہ اس لیے کیا تاکہ وضاحت کر سکیں کہ قطر میں امریکی تنصیب پر حملہ دراصل ایران پر اسرائیلی حملے میں امریکا کی براہ راست شمولیت کا ردِعمل تھا۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ کارروائی قطر کے خلاف کسی بھی قسم کی دشمنی کے تناظر میں نہ لی جائے، اور اسے ایران و قطر کے برادرانہ تعلقات سے علیحدہ سمجھا جائے۔
صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران، قطر کی دوستی، تعاون اور خصوصاً مشکل وقتوں میں حمایت کو نہ صرف تسلیم کرتا ہے بلکہ اس کا تہہ دل سے شکر گزار بھی ہے۔
ایرانی صدر نے ایک بار پھر زور دیا کہ ایرانی میزائل حملے کا مقصد قطر کو نشانہ بنانا ہرگز نہیں تھا، اور نہ ہی ایران کی قطر کے ساتھ کوئی مخاصمت ہے۔

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری
- 11 hours ago

ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی
- 9 hours ago
اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت،مالک مکان سمیت 10 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند
- 9 hours ago

کراچی : ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے
- 5 hours ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 30 افراد جاں بحق
- 8 hours ago

اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 11 hours ago

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 11 hours ago

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
- 10 hours ago

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،علیمہ خان کو نوٹس جاری
- 6 hours ago

نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا
- 10 hours ago

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا
- 11 hours ago

آواران: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر شہید
- 7 hours ago