بھارتی پائلٹ ابھینندن کو زندہ گرفتار کرنے والے میجر معیز جنوبی وزیرستان میں شہید
میجر معیز عباس شاہ اس آپریشن کی قیادت کر رہے تھے، اور وہ خوارج کے خلاف متعدد جرأت مندانہ کارروائیوں کے لیے جانے جاتے تھے


بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن کو 2019 میں زندہ گرفتار کرنے والے پاک فوج کے دلیر افسر، میجر سید معیز عباس شاہ جنوبی وزیرستان میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک مضبوط ٹھکانے پر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران بھارت کی سرپرستی میں سرگرم 11 خوارج کو ہلاک اور 7 کو زخمی کر دیا گیا۔
اس جھڑپ میں میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ مادر وطن پر قربان ہو گئے۔
میجر معیز عباس شاہ اس آپریشن کی قیادت کر رہے تھے، اور وہ خوارج کے خلاف متعدد جرأت مندانہ کارروائیوں کے لیے جانے جاتے تھے۔ شہید کی عمر 37 برس تھی اور ان کا تعلق ضلع چکوال سے تھا۔
لانس نائیک جبران اللہ، جن کی عمر 27 برس تھی، ضلع بنوں کے رہائشی تھے۔
ابھینندن گرفتاری کا پس منظر
یاد رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے، جن میں سے ایک کے پائلٹ، ونگ کمانڈر ابھینندن، پاکستانی حدود میں گرفتار کیے گئے تھے۔
اس وقت، پاکستانی شہریوں نے جب پائلٹ کو گھیر لیا تھا تو میجر معیز عباس شاہ اور ان کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ میجر معیز نے شہریوں سے ابھینندن کو بچایا، ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور باقاعدہ طور پر اسے تحویل میں لیا۔
بعد ازاں، پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ابھینندن کو رہا کر کے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا تھا۔
ایک انٹرویو میں میجر معیز نے بتایا تھا کہ اُن کی پہلی ترجیح بھارتی پائلٹ کو زندہ گرفتار کرنا تھی۔ جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو دیکھا کہ ابھینندن نے ان کا یونیفارم دیکھتے ہی گرفتاری دے دی اور مدد کی درخواست کی۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 6 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 41 minutes ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 6 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 hours ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 6 hours ago


