وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان نے پاکستان کی مستقل، اصولی اور غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہا


وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں مشرق وسطیٰ کی حالیہ کشیدہ صورتحال اور جنگ بندی کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر ایران کے ساتھ یکجہتی اور تمام عالمی و علاقائی فورمز پر ایران کی اصولی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بدلتے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کو ہی واحد مؤثر راستہ سمجھتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے زور دیا کہ تمام فریقین کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کا مکمل احترام کرنا چاہیے تاکہ تنازعات کے پرامن حل کو ممکن بنایا جا سکے۔
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان نے پاکستان کی مستقل، اصولی اور غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر اتحاد، مشاورت اور قریبی رابطہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امت کو یکجہتی اور تعاون کے ذریعے ہر قسم کی آزمائش کا مؤثر انداز میں سامنا کرنا ہوگا۔
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 گھنٹے قبل



