بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کا ملٹی ایئر ٹیرف 34 روپے فی یونٹ ہو گا، نیپرا


بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔
اس فیصلے کے بعد بجلی صارفین کو آئندہ مہینوں میں بلوں میں کمی کا امکان ہے، نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ملٹی ایئر ٹیرف 34 روپے فی یونٹ مقرر کرتے ہوئے اوسط بنیادی ٹیرف میں کمی کی باضابطہ منظوری حکومت کو بھجوا دی ہے۔ ٹیرف میں یہ کمی حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی کے فیصلے سے مشروط ہے۔
وفاقی حکومت اب اس فیصلے پر عملدرآمد کیلئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی، جس کے بعد نئی قیمتیں لاگو ہوں گی۔ نیپرا حکام کے مطابق یہ اقدام عوام پر پڑنے والے مالی بوجھ میں کمی لانے کے لیے کیا گیا ہے اور اس سے مہنگائی کے دباؤ میں کچھ حد تک کمی آئے گی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سبسڈی سے متعلق فیصلے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی تاکہ عوام کو فوری ریلیف دیا جا سکے۔

وزیراعظم کا ہر دو ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا برطانیہ کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی پر اظہارِ تشکر
- 5 منٹ قبل

40 ہزار پاکستانی زائرین عراق، شام اور ایران جا کر غائب ہو گئے،وزیر مذہبی امور کا انکشاف
- 8 گھنٹے قبل

برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم کر دیں
- 5 گھنٹے قبل

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری
- 6 گھنٹے قبل
لکی مروت ، پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی
- 7 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 6 گھنٹے قبل

پاک بنگلہ دیش ٹی 20سیریز، گرین شرٹس کا دوسرا دستہ بھی ڈھاکہ روانہ
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی، انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
- 6 گھنٹے قبل

چین کا ایک بار پھر ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
- 7 گھنٹے قبل

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمات کی فہرست میں ایک اور اضافہ
- 3 گھنٹے قبل