عالمی بینک کے دیگر عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے نہ صرف صوبے میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے


عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے، جسے بلوچستان میں2اہم منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔
بینک کے مطابق یہ فنڈز بچوں کے لیے تعلیمی مواقع میں بہتری اور پانی کے تحفظ کے منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے، تاکہ صوبے میں انسانی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دیا جا سکے۔
عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن ہیسن نے کہا کہ ان منصوبوں کا بنیادی مقصد بلوچستان میں تعلیمی محرومی کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بلوچستان واٹر سیکیورٹی پراجیکٹ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
عالمی بینک کے دیگر عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے نہ صرف صوبے میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) بھی پاکستان کے لیے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے چکا ہے، جسے خواتین کی مالی رسائی بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

کراچی : لیاری میں ایک اور 6 منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق اور 5افراد زخمی
- 4 hours ago

مہلک کانگو وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی،ایک اور شخص متاثر
- an hour ago

دفتر خارجہ کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں پر اظہار لاعلمی
- 3 hours ago
نامور اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے
- 5 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟
- an hour ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال ، ایمرجنسی نافذ
- 4 hours ago

کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب ، مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان حلف لیں گے
- 3 hours ago

بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی فائرنگ سے ملازم زخمی،ملزم گرفتار
- an hour ago

پنجاب حکومت نے صوبے بھرمیں دفعہ 144 نافذ کر دی،نوٹیفکیشن جاری
- an hour ago

بلوچستان میں دہشتگردوں سےمقابلے کے دوران شہید ہونیوالے میجر رب نواز کی نماز جنازہ ادا
- 38 minutes ago

بہاولنگر : بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
- an hour ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے کاپر اسلام آباد آئیں گے
- 5 hours ago