Advertisement
تفریح

پنجابی انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کلچرل میں "سریلی شام "کا انعقاد

تقریب میں معروف صدا کار ، میزبان دلدار پرویز بھٹی کو خراج تحسین پیش کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 26th 2025, 2:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجابی انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کلچرل میں "سریلی شام "کا انعقاد

لاہور میں سروں سے بھری خوب صورت  شام سجی جس میں معروف گلوکاروں نے  سدا بہار گیتوں کے ذریعے خوب محفل جمائی۔ تقریب میں معروف صدا کار ، میزبان دلدار پرویز بھٹی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

پنجابی انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کلچرل لاہور میں منعقدہ تقریب میں معروف اداکار محسن گیلانی، گلوکارہ ماریہ میر، احمد نواز اور دیگر شریک ہوئے گلوکاروں نے خوب صورت گیت پیش کر کے حاضرین کو محظوظ کیا۔ گلوکارہ ماریہ میر اور مون پرویز نے شاندار پرفارمنس کے ذریعے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

تقریب میں معروف میزبان صدا کار دلداد پرویز بھٹی می خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کو دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Advertisement