Advertisement
پاکستان

محرم میں امن و امان یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات، سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی: وزیر داخلہ

حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنے اور سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 26th 2025, 6:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
محرم میں امن و امان یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات، سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی: وزیر داخلہ

حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنے اور سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی پلان پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکریٹری داخلہ، سی ڈی اے حکام، پولیس و رینجرز افسران، اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جبکہ بعض افسران ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اجلاس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون سروس کی بندش کا فیصلہ صوبوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ تمام فیصلے باہمی مشاورت سے ہوں گے، اور وفاقی حکومت امن قائم رکھنے کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اشتعال انگیزی یا شرپسندی برداشت نہیں کی جائے گی، ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرایا جائے گا، اور جلوس و مجالس کی نگرانی جدید ٹیکنالوجی سے کی جائے گی۔

Advertisement