Advertisement
تجارت

قومی اسمبلی سے وفاقی بجٹ منظور، دفاع اور قرضوں پر مجموعی 10 ہزار ارب خرچ کا تخمینہ

کابینہ نے بعض قوانین میں ترامیم کی اصولی منظوری بھی دی، جنہیں مزید غور کے لیے کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی کو بھجوا دیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 26th 2025, 7:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
قومی اسمبلی سے وفاقی بجٹ منظور، دفاع اور قرضوں پر مجموعی 10 ہزار ارب خرچ کا تخمینہ

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال 2025-26 کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا ہے۔ اجلاس میں فنانس بل کی شق وار منظوری دی گئی۔

بجٹ میں قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 8207 ارب روپے اور دفاع کے لیے 2550 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ منظوری سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، جس میں ترامیم کے ساتھ فنانس بل کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے بعض قوانین میں ترامیم کی اصولی منظوری بھی دی، جنہیں مزید غور کے لیے کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی کو بھجوا دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، گیس سے متعلق ایک ایجنڈے پر کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جو اس معاملے پر سپریم کورٹ میں اپنی تجاویز پیش کرے گی۔

Advertisement