سندھ طاس معاہدے پر عالمی فیصلے کا خیر مقدم، پاکستان کا مؤقف درست ثابت ہوا: وزیر اعظم
وزیر اعظم نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور اعوان کی کاوشوں کو بھی سراہا، جنہوں نے عالمی قانونی محاذ پر پاکستان کا مؤقف مضبوطی سے پیش کیا


وزیر اعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق مستقل ثالثی عدالت کے حالیہ فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، جس میں بھارت کی جانب سے معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی کوشش کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے پاکستان کے مؤقف کو بین الاقوامی سطح پر تقویت ملی ہے اور یہ واضح ہو گیا ہے کہ بھارت معاہدے کو ازخود معطل نہیں کر سکتا۔
شہباز شریف نے کہا کہ عالمی عدالت کے اس فیصلے سے ثابت ہوتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ دونوں ملکوں کے لیے لازم ہے اور کسی ایک فریق کو اسے منسوخ یا معطل کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔ اُنہوں نے زور دیا کہ پانی پاکستان کے لیے زندگی کی حیثیت رکھتا ہے، اور حکومت آبی وسائل کے مؤثر اور پائیدار استعمال کے لیے سرگرم ہے۔
وزیر اعظم نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور اعوان کی کاوشوں کو بھی سراہا، جنہوں نے عالمی قانونی محاذ پر پاکستان کا مؤقف مضبوطی سے پیش کیا۔
قابل ذکر ہے کہ مستقل ثالثی عدالت نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی ثالثی کارروائی کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی کوشش کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ معاہدے میں ثالثی کی کارروائی روکنے کا کوئی جواز موجود نہیں اور کسی ایک فریق کو ایسا کرنے کا اختیار نہیں دیا گیا۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ عدالت سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنی قانونی حیثیت کے مطابق کردار ادا کرتی رہے گی اور بھارت کا معاہدہ معطل کرنے کا اقدام اس عمل کو متاثر نہیں کر سکتا۔

پہلا ٹی20: بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

عہد رفتہ سے خستہ حالی اور پھر بحالی تک کا سفر،مقبرہ نور جہاں کی عجب داستاں!
- ایک گھنٹہ قبل

خیبر پختونخوا : مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
- 21 منٹ قبل

سندھ حکومت کا نوجوانوں کے لئے ڈیجیٹل ٹریننگ پروگرامز کا آغاز
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا : مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری آج شام گورنر ہاؤس میں ہو گی
- 2 گھنٹے قبل

وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل
ایلون مسک کا بچوں کیلئے مخصوص اور دوستانہ مواد اے آئی چیٹ متعارف کرانے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ
- 2 گھنٹے قبل

روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان ، سکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

سینیٹ انتخابات: الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے لیے کوڈ آف کنڈکٹٹ جاری کر دیئے
- 2 گھنٹے قبل