غزہ میں اسرائیلی بمباری سے حماس کے بانی رہنما محمد عیسیٰ العیسی سمیت 47 فلسطینی شہید
عیسیٰ العیسی جنگجو ونگ کے سپورٹ ہیڈ کوارٹر کے سربراہ تھے


غزہ میں اسرائیلی بمباری سے حماس کے بانی رہنما محمد عیسیٰ العیسی شہید ہوگئے، اسرائیل کی کئی مقامات پر بمباری سے 47 نہتے فلسطینی بھی جاں بحق ہوئے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے ماسٹر مائنڈ حماس لیڈر محمد عیسیٰ العیسی کو صابرہ میں شہید کیا گیا، العیسی کو حماس کے بانیوں میں شمار کیا جاتا تھا،عیسیٰ العیسی جنگجو ونگ کے سپورٹ ہیڈ کوارٹر کے سربراہ تھے، دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 47 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل نے پناہ گزین کیمپوں، سکولوں اور گھروں کو نشانہ بنایا، غزہ شہر میں جافا سکول کے قریب اسرائیلی حملے میں 5 بچوں سمیت 8 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ میں وزارت صحت کے مطابق شہدا کی مجموعی تعداد 56 ہزار 412 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 33 ہزار 56 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔اسرائیلی اخبار ہارٹز کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں طبی حکام کے اعدادو شمار حقیقت سے کہیں کم ہیں، غزہ میں 7 اکتوبر 2023 کے بعد شہید ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔
دوسری طرف اسرائیل کی جانب سے لبنان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی پھر خلاف ورزی کی گئی اور اسرائیلی ڈرون حملے میں دو لبنانی شہری شہید اور دو زخمی ہو گئے۔ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ 20 ماہ میں اسرائیل کے حملے غزہ سمیت مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک تک بڑھ گئے۔
اسرائیل نے لبنان، شام، یمن اور ایران پر حملے کیے، امریکی غیر سرکاری تنظیم کے مطابق اسرائیل نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں سب سے زیادہ 18 ہزار سے زائد حملے کیے۔ لبنان میں 15 ہزار سے زائد اسرائیلی حملوں میں ڈیرھ ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیل نے شام میں گزشتہ چھ ماہ میں 200 حملے کیے جبکہ اسرائیل نے یمن پر 39 حملوں میں ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کو نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایران پر 13 سے 23 جون کے دوران 146 حملے کیے جن میں بچوں سمیت 606 ایرانی شہید، 5 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔

دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 12 گھنٹے قبل

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
- 2 گھنٹے قبل

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 15 گھنٹے قبل

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 14 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی، ڈی جی پی ڈی ایم اے
- ایک گھنٹہ قبل

مودی سرکار کی ناقص سفارتی پالیسیوں سے بھارت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار
- 34 منٹ قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری موسلا دھا ر بارش سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر سے بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
- 5 منٹ قبل
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 12 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کا حماس ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں مزید 77 فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا
- 16 گھنٹے قبل