پاکستان اور ایران کا دفاعی و خارجہ امور پر براہِ راست مشاورت کا فیصلہ، اہم ملاقاتیں متوقع
اجلاس کے موقع پر اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ حقان فدان کے علاوہ قازقستان، ازبکستان اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں


پاکستان اور ایران نے خارجہ پالیسی، دفاعی امور اور علاقائی صورتحال پر براہِ راست دو طرفہ مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اہم سفارتی سرگرمیاں رواں ہفتے آذربائیجان کے شہر شوشا میں ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے اہم ملاقات طے پا گئی ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے جمعہ کے روز ملاقات متوقع ہے۔
پاکستانی وفد جمعرات کو آذربائیجان کے اسٹریٹجک اور تاریخی شہر شوشا پہنچے گا، جو حالیہ برسوں میں آرمینیا سے آزاد کرایا گیا تھا اور کاراباخ خطے کا ایک اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔
اجلاس کے موقع پر اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ حقان فدان کے علاوہ قازقستان، ازبکستان اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔
اس موقع پر پاکستانی وفد کی ملاقاتیں ترک صدر رجب طیب اردوان، آذربائیجان کے صدر الہام علییف اور دیگر علاقائی رہنماؤں سے بھی متوقع ہیں، جن میں باہمی تعاون، اقتصادی شراکت داری اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 21 گھنٹے قبل


