کراچی میں سندھ ایمپلائز الائنس کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال
پولیس ایکشن کے بعد شہر کی مرکزی شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


کراچی پریس کلب کے باہر سندھ ایمپلائز الائنس (SEA) کے احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین کو ریڈ زون جانے سے روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام پیدا ہوگیا۔
احتجاج میں شریک سرکاری ملازمین نے تنخواہوں اور پنشن میں 70 فیصد اضافہ سمیت دیگر مطالبات کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس نے انہیں زبردستی روک دیا اور متعدد افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق، مظاہرین کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا سکتی تھی، جس پر اضافی نفری طلب کی گئی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مظاہرین اور سرکاری حکام کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پولیس کو کارروائی کرنا پڑی۔ انہوں نے بتایا کہ مظاہرین کے تین بڑے مطالبات ہیں:
گریڈ 1 تا 22 تک کے تمام ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 70 فیصد اضافہ
بلوچستان حکومت کے طرز پر 50 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس (DRA) کی فراہمی
ریٹائرمنٹ کے بعد گروپ انشورنس اور بینیوولنٹ فنڈ کی ادائیگی
پولیس ایکشن کے بعد شہر کی مرکزی شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مختلف علاقوں میں گاڑیاں گھنٹوں جام رہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 20 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 20 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago


