پولیس ذرائع کے مطابق مینڈی اور ساجد کی دوستی کا آغاز فیس بک پر ہوا، جو کئی سالوں تک جاری رہی اور بالآخر دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا


سوشل میڈیا کی دوستی ایک بار پھر محبت میں بدل گئی۔ امریکی ریاست شکاگو سے تعلق رکھنے والی مینڈی نامی خاتون پاکستان پہنچ گئیں جہاں وہ خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر کے رہائشی ساجد زیب خان سے رواں ہفتے اسلامی اصولوں اور مقامی رسم و رواج کے مطابق نکاح کریں گی۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر ساجد اور ان کے اہل خانہ نے مینڈی کا پرتپاک استقبال کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ ویڈیو میں مینڈی کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ساجد کے گھر والوں کی جانب سے گلدستہ پیش کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مینڈی اور ساجد کی دوستی کا آغاز فیس بک پر ہوا، جو کئی سالوں تک جاری رہی اور بالآخر دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا۔ ساجد زیب کا کہنا تھا کہ مینڈی نے پہلے شادی کی خواہش ظاہر کی، جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے دونوں خاندانوں کو اعتماد میں لیا۔
مینڈی کا کہنا ہے کہ وہ پہلی بار پاکستان آئی ہیں اور یہاں آ کر اندازہ ہوا کہ پاکستان ایک خوبصورت اور پُرامن ملک ہے۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا کے ذریعے بین الاقوامی تعلقات اور شادیوں کے بڑھتے رجحان کی ایک اور مثال ہے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی جنوبی کیرولینا سے تعلق رکھنے والی امریکی خاتون کیرنشا میڈسائن گریس نے جھنگ کے نوجوان نعیم الحسن سے سوشل میڈیا دوستی کے بعد اسلام قبول کر کے شادی کی تھی۔ انہوں نے اسلامی نام کنیز عائشہ اختیار کیا اور نکاح کے بعد مقامی عدالت میں بیان بھی ریکارڈ کروایا تھا۔
تاہم ہر ایسی کہانی کا انجام خوشگوار نہیں ہوتا۔ کچھ عرصہ قبل امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن بھی اپنے پاکستانی دوست سے شادی کے ارادے سے پاکستان آئی تھیں لیکن محبت یک طرفہ ثابت ہوئی، اور انہیں مایوسی کے ساتھ وطن واپس جانا پڑا۔
اسی طرح تیونس کی 19 سالہ سندا ایاری کی کہانی بھی سوشل میڈیا کی محبت کے ایک تلخ تجربے کی عکاسی کرتی ہے۔ کراچی کے رہائشی محمد عامر سے شادی کے بعد تعلقات میں دراڑ آئی، اور صرف سات ماہ بعد طلاق ہوگئی۔ سندا کا ویزا بھی ختم ہو چکا تھا، اور وہ وطن واپسی کے لیے دربدر ٹھوکرے کھاتی رہیں۔ ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کی کوشش کے بعد انہیں تیونسی سفارتخانے کے ذریعے ملک واپس بھیجا گیا۔

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 18 منٹ قبل

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کے قیام کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر
- 2 گھنٹے قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
- 3 گھنٹے قبل

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
- 2 گھنٹے قبل

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
- 2 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- ایک گھنٹہ قبل

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 42 منٹ قبل