بل میں ٹیکس اصلاحات، ریونیو بڑھانے اور بعض کاروباری مراعات ختم کرنے کی شقین شامل ہیں


امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس اور اخراجات کے بل کو منظور کرلیا جس کو بگ بیوٹی فل بل کا نام دیا گیا ہے۔
حتمی منظوری کیلئے بل کو ایوان نمائندگان بھیجا جائے گا، بل کے حق میں 51اورمخالفت میں 50ووٹ پڑے۔ سینیٹ میں ووٹنگ پچاس ، پچاس کی برابری پر ختم ہوئی لیکن نائب صدر جے ڈی وینس کا ووٹ فیصلہ کن ثابت ہوا۔
بل میں ٹیکس اصلاحات، ریونیو بڑھانے اور بعض کاروباری مراعات ختم کرنے کی شقین شامل ہیں۔ ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، بگ بیوٹی فل بل پر سینیٹ میں 24گھنٹوں سے زائد وقت تک شدید بحث ہوئی۔
اس قانون کے تحت ٹرمپ کی جانب سے 2017 میں دی گئی ٹیکس کٹوتیوں میں توسیع کی جائے گی، ٹِپس اور اوورٹائم آمدن پر نئے ٹیکس ریلیف دیے جائیں گے، فوجی اخراجات اور امیگریشن اداروں کے بجٹ میں اضافہ ہوگا جبکہ غریب افراد کے لیے صحت اور خوراک کی اسکیموں میں کٹوتی کی جائے گی۔
یہ بل اب ایوان نمائندگان میں حتمی منظوری کے لیے بھیجا جائے گا جہاں سینیٹ کی ترامیم پر ریپبلکن پارٹی کے اندر پائے جانے والے اختلافات اس کی منظوری میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔
صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ یہ بل 4 جولائی کو امریکا کے یومِ آزادی سے پہلے قانون بن جائے اور ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے کہا ہے کہ وہ اس ڈیڈلائن کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

بابوسرٹاپ:کلاؤڈ برسٹ میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، 10 سے 12 افراد تاحال لاپتہ
- 13 گھنٹے قبل

آپریشن بنیان المرصوص،ڈی جی آئی ایس پی آر کی جی سی یونیورسٹی لاہور کے طلباءکے ساتھ خصوصی نشست
- 9 گھنٹے قبل

سلیبرٹیز کرکٹ میلے کا آغاز 12 اگست سے گڑھی شاہو ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں ہو گا
- 10 گھنٹے قبل

انگلش بلے بازجو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے
- 8 گھنٹے قبل
مہنگاسونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 گھنٹے قبل

ڈھاکہ: سابق بنگلہ دیشی چیف جسٹس قتل کے مقدمے میں گرفتار
- 12 گھنٹے قبل

بطور چیف جسٹس آزاد،غیر جانبدار اور ایماندار جوڈیشل افسران کے ساتھ کھڑا ہوں، یحییٰ آفریدی
- 13 گھنٹے قبل

گھوٹکی: ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے لاش برآمد
- 11 گھنٹے قبل

صدر مملکت کی سعودی سفیرسے ملاقات، تجارت، معیشت، اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 11 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارکی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات،دہشتگردی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال
- 11 گھنٹے قبل

ملک میں صفر کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی 28 سے 31 جولائی تک ملک کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 11 گھنٹے قبل