وفاقی حکومت درآمدات اور تجارتی خسارے کےسالانہ اہداف بھی حاصل نہیں کرپائی


وفاقی حکومت 30جون کوختم ہونے والے مالی سال میں اہم تجارتی اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مالی سال 25-2024 کے تجارتی اعداد و شمارجاری کر دیئے، جس کے مطابق حکومت گزشتہ مالی سال کے لیے مقررکردہ برآمدات کا ہدف حاصل نہ کرسکی۔
اسی طرح وفاقی حکومت درآمدات اور تجارتی خسارے کےسالانہ اہداف بھی حاصل نہیں کرپائی، گزشتہ مالی سال برآمدات حکومتی ہدف سے کم،درآمدات اور تجارتی خسارہ زیادہ رہا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال25-2024 میں برآمدات کا حجم 32 ارب 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہا، جبکہ حکومت نے برآمدات کا ہدف 32 ارب 34کروڑ 10 لاکھ ڈالرز مقرر کیا تھا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 25-2024 میں ملکی درآمدات 58 ارب 38کروڑ ڈالرز رہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال درآمدات کا حکومتی ہدف 57 ارب 28کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رکھا گیا تھا۔
اسی طرح تجارتی خسارہ 26 ارب27 کروڑ40 لاکھ ڈالرز رہا، جبکہ ختم ہونے والےمالی سال کے دوران تجارتی خسارےکا ہدف 24 ارب 94 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز مقرر تھا، گزشتہ مالی سال سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں4.67 فیصدکا اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 25-2024 کے دوران درآمدات میں 6.57فیصدکا اضافہ ہوا۔
ریسلنگ کی دنیا کے لیجنڈ ہلک ہاگن 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 11 گھنٹے قبل

حالیہ مون سون بارشوں سے کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟ این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی
- 13 گھنٹے قبل

سنجیدی ڈیگاری قتل کیس: مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان دو روزہ ریمانڈ پر تحقیقاتی حکام کے حوالے
- 9 گھنٹے قبل

وزیر اعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 12 گھنٹے قبل

اسرائیل: تیز رفتار کار فوجیوں پر چڑھ دوڑی،معتدد کی حالت تشویشناک
- 13 گھنٹے قبل

مستونگ: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
- 14 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا سے نو منتخب 8 اراکین نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھا لیا
- 13 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب
- 12 گھنٹے قبل

ہلک ہوگن کے انتقال پر امریکی صدر ٹرمپ کا اظہار افسوس
- 9 گھنٹے قبل

تیسرا ٹی 20: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 74 رنز سے ہرا دیا،سیریز 2-1 سے بنگال ٹائیگرز کے نام
- 12 گھنٹے قبل

سینیٹ :جرگے کے حکم پرمرد اور خاتون کےقتل کیخلاف قرارداد منظور
- 11 گھنٹے قبل

ضم شدہ اضلاع کیلئے تعلیمی کوٹہ بحال، وزیراعظم کا اہم اعلان
- 9 گھنٹے قبل