محرم الحرام کے دوران سندھ میں 49 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، شرجیل میمن
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 93,118 اساتذہ بھرتی کیے ہیں جن میں 58,613 مرد اور 31,075 خواتین شامل ہیں،شرجیل میمن


کراچی:صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نےکہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سندھ میں 49 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔
صوبائی دارالحکومت کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےشرجیل میمن نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران سندھ بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ 35,116 اہلکار جلوسوں ، اور14,546 پولیس اہلکار مجالس کی سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، اور شہید بینظیر آباد میں کل 49,662 اہلکار تعینات کیے جائیں گے،ان کاکہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے مختلف مکاتب فکر کے علما سے ملاقاتیں کیں اور سیکیورٹی پلان کا خود جائزہ لیا۔
چنگچی رکشوں پر پابندی کے حوالےسےگفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے وضاحت کی کہ 15 اپریل 2025 کو کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کی 11 بڑی شاہراہوں پر چنگچی رکشہ پر پابندی لگائی گئی اور یہ پابندی پورے شہر پر نہیں، صرف مرکزی شاہراہوں تک محدود ہے۔سندھ موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے تحت ٹریفک کو منظم بنانے کا یہ اقدام کیا گیا ہے۔
تعلیم کے شعبے پر بات کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 93,118 اساتذہ بھرتی کیے ہیں جن میں 58,613 مرد اور 31,075 خواتین شامل ہیں۔
انہوںنے مزید کہا کہ اقلیتی کوٹے کے تحت 2,100 اور خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے لیے 1,330 اساتذہ کو تعینات کیا گیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ یہ بھرتیاں مکمل شفافیت کے ساتھ آئی بی اے ٹیسٹ کے ذریعے کی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کے ان اقدامات کی بدولت 5,000 بند اسکول دوبارہ کھل گئے ہیں،سندھ کے سرکاری اسکولوں میں 55 لاکھ، نجی اسکولوں میں 40 لاکھ جبکہ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اسکولوں میں 10 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں۔
اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئےانہوں نے کہا علی امین گنڈاپور کو اپوزیشن کی ضرورت نہیں، وہ خود اپنی اپوزیشن ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے، اور وزیر اعلیٰ اسلام آباد پر چڑھائی کی بات کرتے ہیں لیکن اپنے صوبے کے عوام کے مسائل سے بے خبر ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران جماعت اسلامی پر تنقید کے تیر چلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کراچی میں کوئی عملی کام نہیں کیا، صرف تنقید اور فتنے کی سیاست کی ہے۔ حکومت تنقید برداشت کرتی ہے لیکن کوئی بھی حکومت کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔

یوکرینی حملے میں روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف میجر جنرل گودکوف سمیت 11 اہلکار ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

این ڈی ایم اے نے 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا
- 11 گھنٹے قبل

جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہواتو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں،گورنر کے پی
- 11 گھنٹے قبل

جھنگ وائلڈ لائف پارک سے قیمتی ہرن چوری، تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم
- 10 گھنٹے قبل

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اگلے ہفتےپاکستان کادورہ کریں گے
- 11 گھنٹے قبل

شگاگو: نائٹ کلب پر اندھا دھند فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 14 زخمی
- 11 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کو رجسٹر کرلیا، ملک میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہوگئی
- 8 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بارش، آندھی اور سیلاب کا خطرہ؛ این ڈی ایم اے کا نیا الرٹ جاری
- 9 گھنٹے قبل

لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی، پولیس رپورٹ
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے
- 12 گھنٹے قبل

عاشورہ محرم پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل
غزہ میں اسرائیلی فائرنگ اور بمباری سے شہداء کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، امدادی مراکز بھی نشانہ
- 10 گھنٹے قبل