’’یوں جو تکتا ہے آسمان کو تو ۔۔۔‘‘باغی اور روایت شکن شاعرجون ایلیا کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے
جون ایلیا نثر اور نظم دونوں میں اظہار کی مہارت رکھتے تھے اور غیر روایتی انداز کے سبب انہیں ایک باغی اور روایت شکن شاعر کے طور پر پہچانا جاتا ہے


ویب ڈیسک ر : اردو ادب کے ممتاز شاعر، ادیب اور دانشور جون ایلیا کو مداحوں سے بچھڑے23 برس کا عرصہ بیت گیا۔
نامور شاعر جون ایلیا 14 دسمبر 1931ء کو بھارت کے شہر امروہہ میں پیدا ہوئے اور انگریزی، عربی اور فارسی زبان پر مکمل عبور حاصل تھا۔ ان کی معروف تصانیف میں شاید، گویا، یعنی گمان، لیکن شامل ہیں۔
جون ایلیا نثر اور نظم دونوں میں اظہار کی مہارت رکھتے تھے اور غیر روایتی انداز کے سبب انہیں ایک باغی اور روایت شکن شاعر کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

ان کا پہلا شعری مجموعہ ’شاید‘ 1991ء میں شائع ہوا، جسے اردو ادب کا دیباچہ قرار دیا گیا۔ انہوں نے اپنی زندگی میں تقریباً پچاس ہزار اشعار کہے اور 60 سے زائد نایاب کتابوں کے ترجمے بھی کیے۔
جون ایلیا کو معاشرے سے ہمیشہ یہ شکوہ رہا کہ شاعر کو اس کی زندگی میں وہ عزت و توقیر نہیں دی جاتی جس کا وہ حقدار ہے، زمانے میں الگ شناخت رکھنے والے جون ایلیا 8 نومبر 2002ء کو اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔
آج بھی ان کے چاہنے والے سخی حسن قبرستان میں جا کر ان کی قبر پر خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 11 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 6 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 11 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 11 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago


