پاک بحریہ کے جہاز’پی این ایس سیف ‘کا بیرون ملک تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ
اس دوران میزبان ملک کے سرکاری حکام، مختلف ممالک کے سفیروں اور پاکستانی کمیونٹی نے جہاز کا دورہ کیا، جہاز کو عوام کے لیے بھی کھولا گیا ،آئی ایس پی آر


راولپنڈی:پاک بحریہ کے جہاز’’ پی این ایس سیف ‘‘نے بیرون ملک تعیناتی کے دوران مالدیپ کی بندرگاہ مالے کا دورہ کیا،جہاں بندرگاہ پہنچنے پر پاک بحریہ کے جہاز کا مالدیپ کے حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران مشن کمانڈر کموڈور محمد ذیشان نبی شیخ نے چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم ہلمی، کمانڈنٹ کوسٹ گارڈ میجر جنرل محمد سلیم اور پاکستان کے ہائی کمشنر وائس ایڈمرل (ر) فیصل رسول لودھی سے علیٰحدہ علیٰحدہ ملاقاتیں کیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، بحری تعاون، اور میری ٹائم سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، مشن کمانڈر نے اس موقع پر چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے مالدیپ کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ مالدیپ میں قیام کے دوران میزبان ملک کے سرکاری حکام، مختلف ممالک کے سفیروں اور پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے جہاز کا دورہ کیا، جہاز کو عوام کے لیے بھی کھولا گیا جس سے دونوں ممالک کے عوامی تعلقات کو مزید تقویت ملی۔
ترجمان کے مطابق دورے کے اختتام پر پی این ایس سیف نے مالدیپ کوسٹ گارڈ کے جہازوں کے ساتھ مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا،اس مشق کا مقصد دفاعی تعاون میں اضافہ اور دونوں بحری افواج کے درمیان آپریشنل ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ مالدیپ میں پاک بحریہ کے جہازوں کے باقاعدہ دورے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کی علامت ہیں اور یہ سلسلہ مستقبل میں باہمی تعاون اور خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے فروغ کا باعث بنے گا۔
کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں،کم سے کم درجہ حرارت6 ڈگری تک چلا گیا
- 19 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس پر دستخط کر دیے
- 18 گھنٹے قبل

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
- 19 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا نیووٹیک کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، تکنیکی و فنی پروگرامز کے نئے اہداف کا تعین کرنے کی ہدایت
- 14 گھنٹے قبل

ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا
- 16 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ
- 19 گھنٹے قبل

اسلام آباد کے بعد لاہور میں گیس لیکج دھماکا،8 افراد جھلس کر زخمی
- 15 گھنٹے قبل

نئے کرنسی نوٹ تیار، چھپائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار
- 16 گھنٹے قبل
ہری پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق
- 19 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
- 12 گھنٹے قبل

ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے عوام کو سہولیات کی فراہمی مزید سہل اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے،وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹرمحمد الیاس انتقال کر گئے
- 16 گھنٹے قبل







.webp&w=3840&q=75)

