احتجاج کا معاملہ ، سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر
آئین توڑنے والے 25 کے بجائے 35 بھی ہوں تو بھی یہی کروں گا، آئین ہمیشہ غالب رہے گا،اسپیکر ملک احمد خان


لاہور: پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی مریم نواز کی تقریر کے دوران احتجاج اور شور شرابہ کرے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا۔
تفصیلات کے کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان الیکشن کمیشن پہنچ گئے، جہاں انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے ارکان صوبائی اسمبلی پنجاب کے خلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کر دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ریفرنس دائر کردیا ہے جو لوگ آئین اور حلف کی پاسداری نہیں کرسکتے انہیں رکن اسمبلی رہنے کا حق نہیں۔
اسپیکر ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ آئین توڑنے والے 25 کے بجائے 35 بھی ہوں تو بھی یہی کروں گا، آئین ہمیشہ غالب رہے گا۔
اسپیکرپنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ حلف کی پاسداری کی خلاف ورزی کس زمرے میں آتا ہے؟ یہ سوال الیکشن کمیشن کے سامنے رکھا ہے۔
خیال رہے کہ 27 جون کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی کے ساتھ ساتھ توڑ پھوڑ کی تھی جس پر اسپیکر نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی تھی۔
28 جون کو سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن کے 26 ارکان کی نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا بھارت کے خلاف فیٹف جانے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

بھارت کا ٹیرف دھمکی کے بعد امریکا سے F-35 لڑاکا طیارےنہ خریدنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

پاک چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے ،چیلنجز کے باوجود تعلقات مضبوط ہیں ،فیلڈ مارشل
- 10 منٹ قبل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل کل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا
- 2 گھنٹے قبل

میانوالی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس، پی ٹی آئی کے 50 رہنما و کارکن اشتہاری قرار
- ایک گھنٹہ قبل

لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن کی موت کیسی ہوئی؟ وجہ سامنے آ گئی
- 3 گھنٹے قبل

نامور اداکارہ صبا قمر کی اچانک طبیعت خراب،اسپتال داخل
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا: ضلع ٹانک میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ
- 31 منٹ قبل

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان اور افغانستان کو پولیو وائرس کے عالمی پھیلاؤکا ذمہ دار قرارد ے دیا
- 3 گھنٹے قبل

ایف بی آر نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد زائد ریونیو جمع کرلیا
- 27 منٹ قبل

ٹرمپ اور پوری ٹیم بھارت کے موجودہ فیصلوں سے سخت مایوس ہے ،امریکی وزیر خزانہ
- 3 گھنٹے قبل

بنوں : پولیس اورسی ٹی ڈی کامشترکہ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل