پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلانے والے پہلوان دین محمد 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
ریسلر دین محمد کے انتقال پر صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔


پاکستان کے لیے پہلا ایشیائی گولڈ میڈل جیتنے والے نامور ریسلر دین محمد انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 100 برس سے زائد تھی۔
دین محمد پہلوان نے 1954 کے ایشین گیمز، منیلا میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ لاہور کے نواحی علاقے باٹا پور سے تعلق رکھنے والے دین محمد نے فلپائن، بھارت اور جاپان کے پہلوانوں کو شکست دے کر ملک کا پرچم بلند کیا۔
ایشین گیمز کے علاوہ انہوں نے دیگر بین الاقوامی مقابلوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی اور کامن ویلتھ گیمز میں برونز میڈل جیتا، جس سے ان کا شمار پاکستان کے ابتدائی سپورٹس ہیروز میں ہوتا ہے۔
ریسلر دین محمد کے انتقال پر صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیر کھیل نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ دین محمد پہلوان کی خدمات قومی کھیل کے لیے ناقابلِ فراموش ہیں، جنہوں نے ریسلنگ کے میدان میں پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 13 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 10 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 12 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 7 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 10 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل


