آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ فائنل : بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 299 رنز کا ہدف
بھارت کی جانب سے شفالی ورما 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 87 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ جبکہ دپتی شرما نے 58 رنز بنائے


ممبئی: آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 299 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ممبئی کے ڈی وائی پاٹل سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے شفالی ورما 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 87 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ جبکہ دپتی شرما نے 58 رنز بنائے۔
بھارتی اوپنر سمرتی مندھانا نے 45، کپتان ہرمنپریت کور نے 20، جمائما روڈریگز نے 24، امنجوت کور 12، رچا گوش 34 اور ردھا یادیو 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ایابونگا کھکا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ نونکولولیکو، نادائن ڈے اور چولی ٹریون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا میچ بارش کے باعث ٹاس دو گھنٹے کی تاخیر سےشروع ہوا تاہم اوورز میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقی کپتان لورا وولوارٹ کا کہنا تھا کہ یہ گراؤنڈ ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے اچھا ہے اور امید ہے بارش کے باعث ابتدائی اوورز میں انہیں فائدہ حاصل ہوسکے۔
دوسری جانب بھارتی کپتان ہرمنپریت کا کہنا ہے کہ وہ بھی موسم کی صورتحال کے باعث پہلے بولنگ کرنا چاہتی تھیں، ابتدائی پانچ چھ اوورز میں بیٹنگ کرنا مشکل ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹاس دوپہر 2 بجے جبکہ میچ کا آغاز ڈھائی بجے ہونا تھا، گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ میں پانی جمع ہوجانے کے باعث انتظامیہ کو میچ شروع کروانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیمیں آج پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے کیلئے مدمقابل آئیں ہیں، ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب فائنل میں آسٹریلیا یا انگلینڈ میں سے کوئی بھی ایک ٹیم موجود نہیں ہوگی۔
بھارتی ٹیم اس سے قبل دو مرتبہ فائنل کھیل چکی ہے تاہم اسے دونوں مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نے پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔

لیجنڈ اداکارعرفان کھوسٹ نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کھوسٹ پروڈکشن کا آغاز کر دیا،شوبز شخصیات کی شرکت
- 11 گھنٹے قبل

چیٹ جی پی ٹی سے بدتمیزی اسے مزید ذہین بناتی ہے، تحقیق میں انکشاف
- 12 گھنٹے قبل

صدر آصف علی زرداری4 تا 6 نومبر کو قطر میں عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے
- 10 گھنٹے قبل

بھارت: پوجا سے واپس لوٹنے والے یاتریوں کی بس کو خوفناک حادثہ، 18 افرادجاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

صحافی مشرف زیدی عالمی میڈیا کیلئے وزیراعظم کے ترجمان مقرر
- 6 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
- 7 گھنٹے قبل

ایران جوہری تنصیبات مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا، صدر مسعود پزشکیان
- 7 گھنٹے قبل

ملک میں چینی بحران شدت اختیار کر گیا، مختلف شہروں میں قیمت 220 روپے کلو تک پہنچ گئی
- 12 گھنٹے قبل

رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی ساتھیوں سمیت ہسپتال آمد، شاہ محمود قریشی کی عیادت کی
- 5 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے
- 10 گھنٹے قبل

افغانستان، بھارت کی جنگ لڑ رہا ہے،اگر باز نہ آیا تو اس کا انجام زیادہ برا ہوگا،رانا تنویر حسین
- 9 گھنٹے قبل
تحریک انصاف کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل


.jpg&w=3840&q=75)












