8 محرم الحرام، پنجاب بھر میں عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات
صوبے بھر میں 58 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں، ترجمان


آج 8 محرم الحرام کے موقع پر پنجاب بھر میں عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے بھر میں 58 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں، صرف لاہور میں 3600 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، آج لاہور میں 86 عزاداری کے جلوس نکالے جا رہے ہیں جبکہ 416 مجالس کا انعقاد ہو رہا ہے، صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 1365 جلوس اور 3940 مجالس منعقد کی جا رہی ہیں۔
پنجاب پولیس کے مطابق سکیورٹی امور میں 27 ہزار سے زائد کمیونٹی رضا کار بھی معاونت فراہم کر رہے ہیں جبکہ عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے نافذ دفعہ 144 پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، اشتعال انگیز تقاریر اور نفرت انگیز مواد کی اشاعت پر مکمل پابندی عائد ہے۔
آئی جی پنجاب نے مزید کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے تحت طے شدہ راستوں اور مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ جلوس یا مجلس کی اجازت نہیں ہو گی، سیف سٹیز اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ کے کیمروں اور دیگر ذرائع سے تمام سرگرمیوں کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے، سکیورٹی امور پر سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈ، پیرو فورس اور دیگر فیلڈ فورسز کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی ہے کہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ تمام اضلاع کے کنٹرول رومز کو سینٹرل پولیس آفس کے مرکزی کنٹرول روم سے منسلک کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی ممکن ہو۔

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 6 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 6 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 7 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 4 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل







