ویرات کوہلی نے وائٹ بال کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ رنزبنانے کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
کوہلی کے انٹرنیشنل وائٹ بال کرکٹ میں مجموعی طور پر 18 ہزار 443 رنز بنتے ہیں،جو کہ دنیا میں کسی بھی بیٹر کی جانب سے سب سے زیادہ رنز ہیں


ویب ڈیسک: بھارت کےنامور بلے باز ویرات کوہلی نے سابق بھارتی لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا انٹرنیشنل وائٹ بال کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے ہفتے کو آسٹریلیا کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تیسرے اور سیریز کے آخری ون ڈے میچ کے دوران 74 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیل کر تاریخی سنگِ میل عبور کیا، جس کے بعد ویرات کوہلی انٹرنیشنل وائٹ بال کرکٹ(ون ڈے +ٹی ٹوئنٹی) میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔
ویرات کوہلی نے 305 ون ڈے انٹرنیشنل میں 14 ہزار 255 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 125 میچز میں 4188 رنز بنائے ہیں،یہ کوہلی کے انٹرنیشنل وائٹ بال کرکٹ میں مجموعی طور پر 18 ہزار 443 رنز بنتے ہیں،جو کہ دنیا میں کسی بھی بیٹر کی جانب سے سب سے زیادہ رنز ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل انٹرنیشنل وائٹ بال کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھارت کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا، جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 18 ہزار 426 اور واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 10 رنز بنائے،سچن ٹنڈولکر کے انٹرنیشنل وائٹ بال کرکٹ میں مجموعی طور پر 18 ہزار 436 رنز بنتے ہیں۔
جبکہ اس فہرست میں تیسرا نمبر سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگارا کا ہے جن کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی رنز 15 ہزار 616 ہیں۔
واضح رہے کہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکرکے پاس ہے، جنہوں نے 463 میچوں 44.83 کی اوسط سے 18،426 رنز بنائے۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 8 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 8 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 8 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 8 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل




