کراچی : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، دو دن میں ساڑھے تین کروڑ کے ای چالان جاری
زیادہ تر چالان تیز رفتاری، سیاہ شیشے، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے اور سگنل توڑنے پر کیے گئے، ٹریفک پولیس


کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے ای چالان کا نظام کسی آفت سے کم ثابت نہیں ہو رہا۔ نظام شروع ہوئے ابھی دو دن ہی گزرے ہیں، مگر چھ ہزار سے زائد چالان ہوچکے ہیں، جب کہ ہزاروں مزید چالان پروسیسنگ میں ہیں۔ جن کی مجموعی رقم ساڑھے تین کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق زیادہ تر چالان تیز رفتاری، سیاہ شیشے، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے اور سگنل توڑنے پر کیے گئے۔ صرف بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں پر ہی پانچ سو سے زائد چالان کیے گئے ہیں۔
پولیس کی نئی شرح کے مطابق اگر کوئی بائیک سوار غلط سمت میں گیا تو اسے پچیس ہزار روپے دینا ہوں گے، کار چلانے والے کو تیس ہزار، جیپ والے کو پچاس ہزار اور ٹرک یا ڈمپر چلانے والوں کو ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ بائیک تیز چلانے پر پانچ ہزار روپے جرمانہ بھی تیار رکھیں۔
سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء لنجار نے کراچی کے سخت ای چالان نظام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ “جہاں ٹریفک سگنل ہوگا، وہاں ای چالان ضرور ہوگا۔” ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں گزشتہ روز 2600 چالان ہوئے، اور اتنے بڑے شہر کے لیے یہ کوئی بڑی تعداد نہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ ایک سے ڈیڑھ سال میں کراچی کے مختلف مقامات پر 12 ہزار کیمرے نصب کیے جائیں گے تاکہ ٹریفک نظم و ضبط کو جدید طریقے سے برقرار رکھا جا سکے۔
کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر مقصد نظم و ضبط قائم کرنا ہے تو اچھی بات ہے، مگر جرمانے اتنے زیادہ نہ ہوں کہ شہری قانون سے خوفزدہ ہو جائیں۔
واضح رہے کہ لاہور میں ای چالان کے تحت موٹر سائیکل کو اوور اسپیڈ پر صرف 200 روپے، کار کو 750 روپے اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 2000 روپے کا چالان کیا جاتا ہے۔ سگنل توڑنے پر کار یا جیپ کا 500 روپے اور بڑی گاڑیوں کا ایک ہزار روپے تک جرمانہ ہوتا ہے۔
اسلام آباد میں ای چالان سسٹم فی الحال نئے کیمروں کی تنصیب کے باعث عارضی طور پر معطل ہے۔ پولیس کے مطابق کیمرے نصب ہونے کے بعد یہ نظام دوبارہ شروع ہوگا۔ وہاں اوور اسپیڈ پر موٹر سائیکل کا 1000، کار کا 1500 اور ہیوی گاڑی کا 2500 روپے چالان ہوتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکا قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کادورہ،اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے بھرپور خیرمقدم
- ایک دن قبل

آزاد جموں و کشمیر کی 18 رکنی نئی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- ایک دن قبل

بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا، ٹرمپ کی پاکستانی خدشے کی تصدیق
- ایک دن قبل

گوگل نے اپنا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل جیمنائی 3 متعارف کرا دیا
- 20 گھنٹے قبل

وزیرِ اعظم کی آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئےتیاریوں کی ہدایت
- 17 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
- 18 گھنٹے قبل
پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں کامیاب کارروائی کر کے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی
- 12 گھنٹے قبل

بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، آئندہ ماہ قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان
- ایک دن قبل

41مخصوص نشستوں کے معاملے میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا، جسٹس جمال مندوخیل
- 21 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں، 27 ویں ترمیم پڑھ کر آئیں، جسٹس حسن رضوی
- 21 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی ایک اور قرارداد حق خودارادیت متفقہ طور پر منظور
- ایک دن قبل
















