ایشیائی ترقیاتی بینک نے ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ پروگرام کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی
اس منصوبے کا مقصد گلیشیئر پر انحصار کرنے والے خطوں میں پانی اور زراعت کے نظام کو مضبوط بنانا ہے


ایشیائی ترقیاتی بینک کے گرین کلائمیٹ فنڈ نے ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ پروگرام کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔
اعلامیے کے مطابق یہ پروگرام ایشیائی ترقیاتی بینک کی قیادت میں پاکستان سمیت 9 ممالک میں شروع ہوگا۔اس منصوبے کا مقصد گلیشیئر پر انحصار کرنے والے خطوں میں پانی اور زراعت کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔
منصوبے سے متعلق اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اے ڈی بی آئندہ 10 برس میں منصوبوں پر 3.25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور منصوبے کے تحت مؤثر آبپاشی، پانی ذخیرہ اور واٹر شیڈ مینجمنٹ کو فروغ دیا جائے گا۔
گلیشیئرز کے پگھلنے سے خشک سالی اور سیلاب جیسے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اے ڈی بی کے اس پروگرام سے 1.3 کروڑ افراد، خصوصاً کسان اور پہاڑی علاقوں کی آبادی مستفید ہوگی۔
گلیشیئرز سے نکلنے والے 4 بڑے دریائی حوض،نارین، پیانج، کُورا اور سوات، اس پروگرام کا حصہ ہوں گے۔ یہ منصوبہ موسمیاتی اور گلیشیئرز تحقیق کو قومی ترقیاتی منصوبہ بندی میں شامل کرے گا۔ اس کے تحت خطرناک حالات سے نمٹنے کے لیے جدید وارننگ اور مانیٹرنگ نظام بھی قائم کیے جائیں گے۔
اس پروگرام کے تحت پانی کی قلت اور شدید گرمی سے متاثرہ کمیونٹیز کے لیے سماجی تحفظ مضبوط بنایا جائے گا۔ مقامی بینکوں کو خواتین کی زیرِ قیادت زرعی کاروباروں کی معاونت کے قابل بنایا جائے گا۔ گلیشیئرز کا پگھلاؤ خطے کے لیے پیچیدہ ترقیاتی چیلنج ہے۔ جی سی ایف کی مدد سے خطہ منتشر منصوبوں سے نکل کر منظم لچکدار نظام کی طرف بڑھے گا۔
اے ڈی بی کے مطابق گرین کلائمیٹ فنڈ (جی سی ایف) دنیا کا سب سے بڑا ماحولیاتی فنڈ ہے، جس کے تحت 43ویں بورڈ اجلاس میں حالیہ پروگرام کی منظوری دی گئی ہے۔ 2024ء میں جی سی ایف کی معاونت سے ہونے والی تحقیقات نے اس پروگرام کی سائنسی بنیاد فراہم کی۔

ٹرائی سیریز : پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا، جارح مزاج بیٹر سہ ملکی سیریز سے باہر، متبادل کھلاڑی کا اعلان
- 13 hours ago

وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، اسلام آباد دھماکے کی مذمت
- 14 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا میں مقیم سکھ تنظیم کے صدرجسدیپ سنگھ کی ملاقات
- 9 hours ago

لاہور ہائیکورٹ: 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل
- 14 hours ago

ٹرائی سیریز:پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
- 8 hours ago

ایس سی او نے خطے میں معاشی خوشحال کی بنیاد رکھی، رکن ممالک کے درمیان منظم روابط انتہائی اہم ہیں،اسحاق ڈار
- 14 hours ago

ٹرائی سیریز:زمبابوے نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دے دیا
- 12 hours ago

کلاؤڈ فلیئر میں فنی خرابی کے باعث سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت متعدد ویب سائٹس متاثر
- 11 hours ago

مغربی کنارے اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی کارروائیاں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں ، دفتر خارجہ
- 13 hours ago

ڈرگ کنٹرول پنجاب کا مختلف ادویات کے ناقص بیچز فوری مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم
- 11 hours ago

پی ٹی اے نےغیر رجسٹرڈ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کیلئے وارننگ جاری کر دی
- 14 hours ago

خیبر پختونخوا :سیکیورٹی فورسزکی 2کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگرجہنم واصل
- 8 hours ago













