وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی روابط کو تاریخی سطح پر لے جائے گا


باکو: وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ آذربائیجان کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔
معاہدے پر دستخط وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر معیشت میکائل جباروف نے کیے۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستانی وفد بھی موجود تھا۔
وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی روابط کو تاریخی سطح پر لے جائے گا اور برادرانہ تعلقات کے فروغ میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے باکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز رہی۔ انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری پر صدر الہام علیوف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مستقبل میں اس تعاون میں مزید وسعت آئے گی۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کے اقتصادی شعبے میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ایک اہم پیشرفت ہے، جو دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو نئی جہت دے گی۔

ادھم سنگھ سے رام محمد سنگھ آزاد تک کا سفر، جلیانوالہ باغ کے قتل عام کا بدلہ لینے والاہندوستانی شہید
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کب کھیلی جائے گی ؟ شیڈول سامنے آ گیا
- 2 گھنٹے قبل

مودی حکومت کی ایک اور سازش ، پاکستان کو دوبارہ فیٹف گرے لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

حکومت کا سخت ایکشن، ملک بھر میں موجود چینی کا ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا
- 4 گھنٹے قبل

ریاست دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے ،وزیر اعظم
- 32 منٹ قبل

خیبر پختونخوا میں تعلیمی انقلاب، وزیر اعلی نے علم پیکٹ پروگرام کا اجرا کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

عوام کے لیے اچھی خبر ،ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی،نوٹیفکیشن جاری
- 4 گھنٹے قبل

کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی طور بیرون ملک جانے والے 7 مسافر گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

معروف اسٹیج اداکارہ زارا خان پر عائد پابندی ختم کر دی گئی
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

حکومت کا ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی اسٹورز مکمل طور پر بندکرنے کا فیصلہ ،نوٹیفکیشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مصری صدر عبدالفتاح السیسی سمیت عسکری حکام سے ملاقاتیں
- 18 منٹ قبل