Advertisement

ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے دی

پاکستان  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز  میں پانچ وکٹ پر 195 رنز بنائے

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 days ago پر Nov 23rd 2025, 9:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے دی

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز   میں  پاکستان  نے  زمبابوے کو  69  رنز  سے  شکست دے دی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز  میں پانچ وکٹ پر 195 رنز بنائے۔ بابر اعظم 74 اور صاحبزادہ فرحان 63 رنز  بنا کر نمایاں رہے۔

196 رنز کے ہدف کے  تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم126 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ زمبابوے کے ریان برل نے کچھ مزاحمت کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔

پاکستان کے عثمان طارق نے ہیٹ ٹرک سمیت 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

زمبابوے کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔ عثمان طارق اور نسیم شاہ پلیئنگ الیون میں شامل کیےگئے  جب کہ سلمان مرزا اور ابرار احمد کو ڈراپ کردیا گیا۔

  پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ  گزشتہ روز  سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

Advertisement