لاہور: جماعت اسلامی کے اجتماع میں عطیات کی اپیل پر چند منٹ میں کروڑوں روپے جمع
راولپنڈی دھرنے میں امیر جماعت کا چشمہ ایک کروڑ روپے میں خریدنے والے عامر محمود چیمہ نے اس بار ایک کروڑ دس لاکھ روپے کا عطیہ دے کر خرید لیا


لاہور: جماعت اسلامی کے اجتماع عام کے آخری روز کارکنان نے کروڑوں روپے کے عطیات دینے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا،چند ہی منٹوں میں 10 کروڑ روپے جمع ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے خطاب سے قبل اسٹیج پر موجود جماعت اسلامی کے رہنما میاں محمد اسلم نے پُرجوش انداز میں انفاق فی سبیل اللہ کی دعوت دی اور واضح کیا کہ بدل دو نظام صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ یہ وقت، صلاحیت اور مال تینوں کی قربانی چاہتا ہے۔
جیسے ہی انہوں نے دین کی راہ میں مال خرچ کرنے کی فضیلت پر احادیث نبوی ﷺ بیان کیں، پنڈال کے ماحول میں ایمان کی لہر دوڑ گئی اور کارکنان نے بے مثال جوش و جذبے کا مظاہرہ شروع کر دیا۔اجتماع میں موجود افراد نے دیکھتے ہی دیکھتے خطیر عطیات کا اعلان کرنا شروع کر دیا۔
سب سے پہلے میاں محمد اسلم نے ایک کروڑ روپے کا اعلان کر کے کارِ خیر میں پیش قدمی کی، جس کے بعد ڈاکٹر طارق اور ڈاکٹر حمیرہ طارق نے بھی ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔اسی دوران چوہدری بشیر احمد نے پچاس لاکھ روپے پیش کر کے خالص کارکنانہ وابستگی کا عملی ثبوت دیا۔
راولپنڈی دھرنے میں امیر جماعت کا چشمہ ایک کروڑ روپے میں خریدنے والے عامر محمود چیمہ نے اس بار ایک کروڑ دس لاکھ روپے کا عطیہ دے کر پنڈال کو ایک بار پھر جذبات سے بھر دیا۔ایک اور کارکن نے ایک کروڑ روپے پیش کرتے ہوئے کہا کہ “ہم تو امیر کے ایک اشارے پر جان دینے کو تیار ہیں، مال کوئی بڑی چیز نہیں۔
ہزاروں کارکنان نے بھی اپنی اپنی استطاعت کے مطابق دل کھول کر حصہ ڈالا۔ کسی نے اپنی تنخواہ پیش کی، کسی نے گھر کے اخراجات سے بچائی رقم، جبکہ کئی خواتین نے اپنے زیورات تک اتار کر دے دیے۔
چند ہی منٹوں میں عطیات کا مجموعہ 10 کروڑ روپے سے زائد تک پہنچ گیا، امیر جماعت نے کہا جولوگ سوال کرتے ہیں کہ اجتماع عام کے لیے جماعت کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا، آج وہ دیکھ لیں یہ پیسہ کہاں سے آتا ہے۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل



