یوم عاشور کے پُرامن انعقاد پر وزیراعظم کا سیکیورٹی اداروں، صوبائی حکومتوں کو خراج تحسین
وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ یوم عاشور کے موقع پر عوام کے تحفظ اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا،


یوم عاشور کے پُرامن اختتام پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں امن و امان برقرار رکھنے پر صوبائی حکومتوں، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے ملاقات کی، جس میں یوم عاشور کے موقع پر کیے گئے سیکیورٹی اقدامات اور ملک بھر کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ یوم عاشور کے موقع پر عوام کے تحفظ اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا، جس میں وفاق اور تمام صوبوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی برقرار رکھی گئی۔
وزیراعظم نے تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ متعلقہ علاقوں میں پیشہ ورانہ حکمتِ عملی اور مؤثر اقدامات کے باعث یوم عاشور پُرامن ماحول میں منایا گیا۔
انہوں نے پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان اداروں نے ذمہ داری، مستعدی اور قومی جذبے کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں۔
وزیر داخلہ نے مزید واضح کیا کہ عوامی سہولت اور تحفظ کے لیے حکومت نے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے، اور سیکیورٹی کے تمام پہلوؤں پر مربوط حکمت عملی کے تحت عمل کیا گیا۔

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 12 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 12 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 16 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 14 گھنٹے قبل





