اسرائیل نے یمن سے حملے کے متاثرہ بین گوریون ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دیں
اسرائیلی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اررو اور تھاڈ ڈفنس سسٹمز نے میزائل کو روکا، تاہم جزوی حد تک حملہ فیل بھی ہوا۔


تل ابیب : اسرائیل نے یمن کی جانب سے پیش آنے والے میزائل حملے کے بعد بین گوریون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام آمد و رفت کی پروازیں "تا حکم ثانی" معطل کر دی ہیں۔ ایران کی ریاستی خبر ایجنسی پریس ٹی وی اور عرب میڈیا کے مطابق یہ اقدام یمنی مسلح افواج کی جانب سے کیے گئے بیلسٹک میزائل حملے کے ردعمل میں اٹھایا گیا ہے۔
اسرائیلی ایوی ایشن حکام نے اعلان کیا کہ ایئرپورٹ کو مکمل طور پر بند کیا گیا ہے۔
یمنی فوج نے دعویٰ کیا کہ ان کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل بینی گوریون کو نشانہ بنا اور اسے کامیابی سے اپنا ہدف حاصل ہوا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آئل ریڈ سائرنز بج اٹھیں، تاہم جانی یا مالی نقصانات کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی۔
یمنی فوج کا مزید کہنا ہے کہ تل ابیب، ایلات اور اشکیلون میں ڈرونز نے مزید تین حساس مقامات کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اررو اور تھاڈ ڈفنس سسٹمز نے میزائل کو روکا، تاہم جزوی حد تک حملہ فیل بھی ہوا۔
یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ جب تک اسرائیل غزہ میں زمینی و فضائی حملے بند نہیں کرتا، حملے جاری رہیں گے۔ یہ ایک علاقائی ردعمل کا حصہ ہے تاکہ غزہ میں انسانی بحران کی طرف عالمی توجہ مبذول ہو۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری موسلا دھا ر بارش سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کا حماس ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں مزید 77 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی، ڈی جی پی ڈی ایم اے
- 2 گھنٹے قبل

مغربی افریقہ کے ساحل پر تارکینِ وطن کی کشتی الٹنےسے 70 کے قریب افراد ہلاک
- 29 منٹ قبل

مودی سرکار کی ناقص سفارتی پالیسیوں سے بھارت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 13 گھنٹے قبل

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 15 گھنٹے قبل
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 13 گھنٹے قبل

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
- 3 گھنٹے قبل

لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر سے بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل