پاکستان میں پہلی بار ایف بی آر کا مصنوعی ذہانت پر مبنی کسٹمز نظام متعارف، 92 فیصد کارکردگی میں بہتری
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ اس ٹیکنالوجی کی بدولت انسانی مداخلت کم ہو جائے گی، شفافیت بڑھے گی، وقت اور مالی وسائل کی بچت ممکن ہو گی


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی کسٹمز کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔ یہ جدید نظام ایف بی آر اصلاحات کا ایک نمایاں حصہ ہے جس کا مقصد ٹیکس نظام کو خودکار، شفاف اور مؤثر بنانا ہے۔
اسلام آباد میں پیر کے روز ایف بی آر اصلاحات پر منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ٹیکس دہندگان کو سہولت اور کاروباری برادری کو آسانی فراہم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال ضروری ہے۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے نظام کے تحت درآمدات اور برآمدات کے دوران اشیاء کی لاگت اور نوعیت کا اندازہ مصنوعی ذہانت اور بوٹس کے ذریعے لگایا جائے گا۔ ابتدائی آزمائش کے دوران اس نظام نے 92 فیصد تک کارکردگی میں بہتری دکھائی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ نئے نظام کی ٹیسٹنگ کے دوران 83 فیصد زیادہ گڈز ڈیکلریشنز کی درست شناخت ممکن ہوئی، جب کہ گرین چینل کے ذریعے زیادہ تر کلیئرنسز فوری طور پر مکمل کی گئیں۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ اس ٹیکنالوجی کی بدولت انسانی مداخلت کم ہو جائے گی، شفافیت بڑھے گی، وقت اور مالی وسائل کی بچت ممکن ہو گی، اور کاروباری افراد کو زیادہ سہولت میسر آئے گی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ اس نظام کو مکمل طور پر مربوط، پائیدار اور مسلسل اپڈیٹ رکھا جائے تاکہ اس کے فوائد طویل المدت بنیادوں پر حاصل کیے جا سکیں۔

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 7 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 10 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- ایک دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 10 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- ایک دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 8 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 9 گھنٹے قبل






